دہلی کے نریلا میں خطرناک آتشزدگی میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔
Delhi Narela Factory Fire News: دہلی کے نریلا انڈسٹریل ایریا علاقے میں ایک دال فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی میں تین لوگوں کی جل کردرد ناک موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں 6 افراد شدید طور پرزخمی ہوئے ہیں۔ شدید طورپرزخمی 6 افراد کو پاس کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔
نریلا انڈسٹریل علاقے کی ایک فیکٹری میں آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دہلی فائرسروس کے فائربریگیڈ ملازمین نے آگ پرکافی دیرتک مشقت کے بعد قابو پالیا ہے۔ اب آگ کو پوری طرح سے بجھانے کا کام جاری ہے۔
جانچ میں مصروف ہوئی پولیس
دہلی پولیس کا کہنا ہے، “خطرناک آگ کے اس حادثہ میں لاپرواہی سے متعلق آئی پی سی کی کئی دفعات میں معاملہ درج کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی آگے کی جانچ بھی جاری ہے۔” اس سے پہلے آگ لگتے ہی افراتفری کے درمیان فیکٹری میں کام کررہے ملازمین جان بچانے کے لئے ادھرادھربھاگنے لگے۔ فیکٹری کے ملازمین زورزور سے بچانے کی آواز بھی لگا رہے تھے۔ اس درمیان لوگوں نے فائربریگیڈ کو حادثہ کی اطلاع دی۔ فیکٹری کے چاروں طرف دہشت کا ماحول ہے۔
Delhi | Three people died, six injured in a fire that broke out in a factory in Narela Industrial Area. Upon preliminary investigation it was revealed that raw moong was roasted on gas burners and a gas leak on one of the pipelines caused the fire to spread which led to…
— ANI (@ANI) June 8, 2024
ایک دن پہلے جاری ہوا تھا یہ حکم
دہلی میں کچھ دنوں سے جاری خطرناک گرمی کے درمیان آگ کے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حادثات کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے سبھی متعلقہ ایجنسیوں سے تحفظ پرزور دینے سے متعلق ایک گائڈ لائن جاری کی تھی۔ دہلی حکومت کی طرف سے جاری احکامات میں ہر قیمت پرفائرسیفٹی کے معیارات پرعمل کرنے کوکہا گیا۔