Bharat Express DD Free Dish

Fire Brigade

اس مشترکہ موک ڈرل کا بنیادی مقصد مختلف آفات سے نمٹنے والی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل، فوری ردِعمل، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور ہنگامی حالات میں امدادی و ریسکیو کارروائیوں کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔ مشق کے اختتام پر متعلقہ حکام نے پورے آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور مستقبل میں آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔ 

پالَم میں چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ آتشزدگی گراؤنڈ فلور سے شروع ہو کر پوری عمارت میں پھیل گئی، جبکہ ریسکیو میں تاخیر پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

دہلی کے اُتم نگر علاقے میں بھیانک آگ لگنے سے تقریباً 400 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں غریب خاندان بے گھر ہو گئے، جبکہ دوسری جانب نوئیڈا کے سیکٹر 4 میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک لگی آگ کے باعث درجنوں مزدور جھلس گئے اور بڑی تعداد میں کارکنان کچھ دیر تک عمارت کے اندر پھنسے رہے۔

فائر بریگیڈ کے چیف ہمایوں خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ گل پلازہ دو ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ پلازہ کے اطراف میں آگ اب بھی لگی ہوئی ہے اور عمارت کو مکمل طور پر خستہ حال قرار دیا جا چکا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران صورتحال کا جائزہ لے کر اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

بیگوسرائے ضلع کے چھوڑاہی تھانہ علاقے کے بکھڑا گاؤں میں مویشیوں کے لیے جلائی گئی آگ سے شدید تباہی مچ گئی۔ متاثرہ خاندانوں کا تمام سامان جل کر خاک ہو گیا،فائر بریگیڈ کی گاڑی تاخیر سے پہنچنے پر لوگ کافی  ناراض بھی ہیں۔

جاپان کے جنوبی ساحلی علاقے میں ایک خوفناک آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے جس نے مقامی شہریوں میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اس واقعے کا ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے، جس میں آگ کی بلند شعلے واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور متعدد افراد زخمی یا لاپتہ ہیں۔

 پنے کے نولے برج پردو کنٹینرٹرک آپس میں ٹکراگئے۔ اس سے ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔ دونوں ٹرک کے درمیان ایک کار پھنس گئی، جوپوری طرح جل گئی۔

تلنگانہ کے کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دھماکہ ہونے کے بعد موقع پرافراتفری مچ گئی ہے۔ دھماکہ کے وقت فیکٹری میں کئی مزدور کام کررہے تھے، جن میں سے کچھ لوگ وقت رہتے جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، لیکن اندر پھنسے مزدوروں کی جان چلی گئی۔

ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، ہماری ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کر دی۔ اس واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے پیچھے وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شمال-مغربی دہلی کے پرشانت وہارعلاقے میں ایک بار پھردھماکہ کی خبر ہے۔ یہاں ایک ماہ پہلے سی آرپی ایف اسکول کے پاس ہلکی شدت کا دھماکہ ہوا۔