دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کی تازہ ترین اپ ڈیٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 44 سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی آگے ہے۔جبکہ عام آدمی پارٹی کے 24 امیدوار آگے ہیں ،کانگریس یا ایم آئی ایم کے امیدوار ابھی فی الحال بارہ بجے تک کہیں بھی آگے نہیں ہیں۔البتہ تین سیٹوں پر نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایک عام آدمی پارٹی کے امیدور کلدیپ کمار کونڈلی سے جیت درج کرچکے ہیں ۔6293ووٹوں سے انہوں نے جیت درج کی ہے۔ وہیں کستوربا نگر سے بی جے پی امیدوار نیرج بسویا نے جیت درج کرلی ہے۔ وہیں جنگ پورا سے منیش سسودیا ہار گئے ہیں ،حالانکہ ریزلٹ کا آفیشیل اعلان باقی ہے،البتہ ذرائع کے مطابق یہاں سے بی جے پی کے تروندر سنگھ ماروا نے سسودیا کو ہرا یا ہے۔ وہیں نئی دہلی کی سیٹ سے کجریوال آخری راونڈ میں پرویش ورما سے پیچھے ہیں ،یعنی کجریوال کے ہارنے کا امکان قوی ہے۔
اویسی کی محنت رائیگاں
دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو امیدوار اتارے تھے،اور دونوں سیٹ پر ان کے امیدوار فی الحال پیچھے چل رہے ہیں ، اوکھلا اور مصطفی آباد پر ایم آیی ایم نے جیل میں بند شفاء الرحمن اور طاہر حسین کو امیدوار بنایا تھا ،اوکھلا میں شفاء الرحمن پیچھے ضرور ہیں لیکن مضبوط گرفت کی طرف وہ بڑھتے نظرآرہے ہیں ۔ حالانکہ مانا یہ جارہا تھا کہ مصطفیٰ آباد میں طاہر حسین شاندار طریقے سے جیت درج کریں گے ،لیکن یہاں ایم آئی ایم یا طاہر حسین کو وہاں کی عوام نے یکسر مستر د کردیا ہے۔مصطفی آباد سیٹ کی بات کریں تو یہ ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں سال 2020 میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔ اس الیکشن میں اسد الدین اویسی نے فسادات کے ملزم طاہر حسین کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ وہیں عادل احمد خان عام آدمی پارٹی سے لڑ رہے ہیں اور بی جے پی نے موہن سنگھ بشٹ کو میدان میں اتارا ہے۔
اب دوپہر بارہ بجے تک کی گنتی کے مطابق یہاں مصطفیٰ آباد کی سیٹ پر دس راونڈ کی کاونٹنگ کے بعد قریب 63ہزار ووٹ کے ساتھ جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں ،وہیں دوسرے نمبر پر عام آدمی پارٹی کے عادل احمد خان 38ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے ہوتے ہوئے دونمبر پر ہیں اور تیسرے نمبر پر طاہر حسین ہیں جو محض 4880ووٹوں کے ساتھ 58ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں ۔کل 20 راونڈ کی گنتی ہونی ہے اور یہاں سے طاہر حسین کا جیت کی طرف بڑھنا قریب قریب ناممکن ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

