Bharat Express

SP-Congress Alliance: یوپی میں سماجوادی پارٹی-کانگریس الائنس کا باضابطہ اعلان، یوپی میں بی جے پی کو ٹکر دے گا انڈیا الائنس

لوک سبھا الیکشن کے لئے یوپی میں انڈیا الائنس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم فائنل ہوگئی ہے۔ کانگریس 17 سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔

Lok Sabha Election 2024:  انڈیا الائنس کا اہم حصہ سماجوادی پارٹی اورکانگریس لوک سبھا الیکشن 2024 مل کرلڑیں گے۔ اترپردیش کی 80 سیٹوں کے لئے سماجوادی پارٹی 63 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی جبکہ کانگریس 17 سیٹوں پرامیدوار اتارے گی۔ گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیوں کے بعد سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے سیٹوں کی تقسیم پرآخری مہرلگا دی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لئے کانگریس مدھیہ پردیش میں کھجوراہو سیٹ چھوڑ رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ اس سے انڈیا الائنس مضبوط ہوگا اور 2024 میں انڈیا الائنس اپنی حکومت بنائے گی۔ ہم نے غیربی جے پی ووٹوں کے بکھراؤ کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

کانگریس کو 17 سیٹیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس رائے بریلی، امیٹھی، کانپور، فتح پورسیکری، بانس گاؤں، سہارنپور، پریاگ راج، مہاراج گنج، وارانسی، امروہہ، جھانسی، بلند شہر، غازی آباد، متھرا، سیتا پور، بارہ بنگی اوردیوریا لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑے گی۔ حالانکہ پرینکا گاندھی کی مداخلت کے بعد شراوستی (بلرام پور) کی سیٹ مانگی گئی تھی، لیکن اس پربات نہیں بن سکی۔ دونوں پارٹیوں نے اس سیٹ پرتبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد شراوستی کی سیٹ سماجوادی پارٹی کے حصے میں آگئی ہے۔

اترپردیش کانگریس کے انچارج اویناش پانڈے نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس لوک سبھا الیکشن میں مؤثرطریقے سے جمہوری پارٹیوں کوساتھ لاکربی جے پی کو شکست دے سکتے ہیں۔ اویناش پانڈے نے کہا کہ انڈیا الائنس کے تحت جمہوریت کو بچانے کے لئے اترپردیش میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے اورغوروخوض ہوا کہ جمہوری پارٹیوں کو ساتھ لے کرچلیں۔ آج یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اترپردیش میں کانگریس 17 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ باقی 63 سیٹیں، اس پرانڈیا الائنس پرکوئی بھی امیدوارہوں، ان کا ہم سب مل کربی جے پی کو شکست دیں گے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری راجندر چودھری نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے باہرکرنے کے لئے الائنس کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ انڈیا الائنس بی جے پی کواقتدارسے باہرکرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ انڈیا الائنس عوام کی امیدوں پرکھرا ترے گا۔

بھارت ایکسپریس۔