Bharat Express

Digvijaya Singh On Surgical Strike: سرجیکل اسٹرائیک پر متنازعہ بیان دینے والے دگوجے سنگھ کے بیان سے کانگریس نے بنائی دوری، جے رام رمیش نے کہا- یہ ان کا ذاتی نظریہ

Jairam Ramesh Tweet on Digvijaya Singh Statement: سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے مودی حکومت سے ثبوت مانگا۔ ان کے اس بیان سے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ان کا ذاتی نظریہ قرار دیا۔

سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق دگوجے سنگھ کے بیان سے کانگریس نے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

Jairam Ramesh Tweet on Digvijaya Singh Statement: پاکستان پر کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق کانگریس کے لیڈر دگوجے سنگھ نے ایک بار پھر سوال اٹھایا تو پارٹی نے ان سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ دگوجے سنگھ کا بیان ذاتی ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک سال 2014 سے پہلے یوپی اے حکومت کے دوران بھی ہوئے، ملک کے مفاد میں فوج کی ہر کارروائی کی کانگریس نے حمایت کی اور کرتی  رہے گی۔

جے رام رمیش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سینئر لیڈر دگوجے سنگھ کے ذریعہ پیش کئے گئے خیالات کانگریس پارٹی کے نہیں، ان کے ذاتی خیال ہیں۔ 2014 سے پہلے یوپی اے حکومت نے بھی سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ ملک میں مفاد میں سبھی فوجی کارروائی کی کانگریس نے حمایت کی ہے اور آگے بھی حمایت کرے گی۔ دراصل، جموں وکشمیر میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران جموں میں دگوجے سنگھ نے پاکستان پر ہوئی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کیا پتہ ہوئی تھی کہ نہیں، ثبوت تو دیئے نہیں۔

دگوجے سنگھ نے کیا کہا؟

دگوجے سنگھ نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی بات کرتے ہیں کہ ہم نے اتنے لوگوں کو مار گرایا، لیکن اس کا آج تک کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دگوجے سنگھ نے کئی موضوعات پر مرکزی حکومت پر سوال اٹھایا ہے۔ جموں میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے کہا کہ حکومت یہاں کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتی۔ یہاں کے مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتی۔ یہ پریشانی بنائے رکھنا چاہتی ہے تاکہ کشمیر فائلس جیسی فلمیں بنتی رہیں اور ہندو-مسلمان میں نفرت پھیلاتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Rajnath Singh attacks Rahul Gandhi: راجناتھ سنگھ کا راہل گاندھی پر زبانی حملہ، پوچھا-ملک میں ان کو کہاں نفرت دکھائی دے رہی ہے؟

بی جے پی نے کیا پلٹ وار

دگوجے سنگھ کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے تئیں ان کی نفرت کے سبب، راہل گاندھی اور دگوجے سنگھ میں اب حب الوطنی نہیں بچی ہے۔ کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ تو محض ایک بہانہ ہے۔ دراصل یہ لوگ بھارت جوڑو یاترا کو توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ گورو بھاٹیا نے کہا کہ جب ہماری بہادر فوج پاکستان کے سرحد میں گھس کر مارتی ہے تو پاکستان کو درد ہوتا ہی ہے، لیکن یہاں بھی کچھ لوگوں کو درد ہوتا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read