وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی ٹیم مینجمنٹ نئی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی تیاری میں مصروف ہے۔ چھوٹے فارمیٹس میں ابھیشیک شرما ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جنہیں ٹاپ آرڈر میں مسلسل مواقع مل رہے ہیں، لیکن وہ اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے میں ناکام رہے۔ ابھیشیک گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹس مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جولائی 2024 میں انہوں نے زمبابوے کے خلاف صرف 47 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ اب سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے ابھیشیک کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ابھیشیک کی فارم میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کی، ان میں ٹیلنٹ سے کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن ان کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ان کے لیے آخری موقع ہے اگر وہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو انہیں ان 5 میچوں میں شاندار کارکردگی دیکھانی پڑے گی ۔
کرو یا مرو کی لڑائی ہے ورنہ…
آکاش چوپڑا نے کہا کہ ابھیشیک شرما کو وہی کرنا پڑے گا جو سنجو سیمسن نے پچھلے 3 میچوں میں کیا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو یشسوی جیسوال یا کوئی اور ان کی جگہ لے گا۔ ابھیشیک شرما نے اب تک ٹی 20 کرکٹ میں 11 اننگز میں 171.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے 256 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ کافی اچھا ہے، لیکن ان کی اوسط 23.27 اتنی اچھی نہیں ہے۔ ابھیشیک اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں اب تک ایک سنچری اور ایک ففٹی بنا چکے ہیں۔
ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے بارے میں بات کریں تو پہلا میچ 22 جنوری یعنی آج کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہوگا۔ ایڈن گارڈنز میں جب ہندوستان اور انگلینڈ کا آخری بار ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے، اس میچ میں انگلینڈ جیت حاصل ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس