Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا انتخابات میں 200 ریلیاں منعقد ہونے پر تیجسوی اور سہنی نے کاٹا کیک، وی آئی پی لیڈر نے کہا- ہماری دوستی سے لوگوں کو لگ رہی ہے مرچی

ویڈیو میں وی آئی پی لیڈر مکیش سہنی آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو سرپرائز دینے کی بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تیجسوی یادو اور مکیش سہنی

پٹنہ: بہار میں 25 مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کی مہم جمعرات کی شام کو ختم ہو جائے گی۔ اس دوران، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور وی آئی پی سربراہ مکیش سہنی نے 200 عوامی جلسوں کی تکمیل کے موقع پر کیک کاٹا۔ اس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں دونوں لیڈران 200 ریلیوں کے انعقاد کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کیک کاٹنے کا ویڈیو تیجسوی نے ایکس پر شیئر کیا

ویڈیو میں وی آئی پی لیڈر مکیش سہنی آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو سرپرائز دینے کی بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں کیک کاٹنے کا یہ ویڈیو تیجسوی یادو نے جمعرات کے روز اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا۔ویڈیو میں تیجسوی کہتے ہیں، “میں نے خیال نہیں کیا تھا کہ ہم نے 200 ریلیاں کر چکے ہیں۔ میرے ذہن میں تھا کہ لگ بھگ 190 ریلیاں ہوئی ہیں۔ اسمبلی الیکشن میں تو اس سے بھی زیادہ لگ بھگ 250 ریلیاں کی تھیں۔” اس پر سہنی نے کہا کہ ساتواں مرحلہ باقی ہے، اس لیے لگتا ہے کہ ہم 250 ریلیوں سے آگے نکل جائیں گے۔

 

سہنی نے کہا کہ بہت سے لوگ ہماری دوستی کو دیکھ کر بے چین ہو رہے ہیں۔ دونوں لیڈران نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تیجسوی اور مکیش سہنی اس الیکشن کے اعلان کے بعد سے تقریباً ہر روز ریلیاں کر رہے ہیں۔

سہنی نے لگائے تھے تیجسوی پر سنگین الزامات

حالانکہ، آج مکیش سہنی جو خود کو سن آف ملاح کہتے ہیں، تیجسوی یادو کے ساتھ دوستانہ رویہ اپناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ لیکن اسی مکیش سہنی نے 2020 کے اسمبلی انتخابات میں پریس کانفرنس میں تیجسوی یادو پر ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنے حامیوں کے ساتھ باہر نکل گئے تھے۔ خیر، اب وہ ایک بار پھر تیجسوی کے ساتھ ہیں۔ اب یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا کہ وہ آر جے ڈی کوٹہ سے حاصل ہونے والی تین سیٹوں میں سے کتنی سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔