Bihar Assembly Election 2025: بہاراسمبلی الیکشن میں مکیش سہنی کا بڑا فیصلہ، گورا بورام سیٹ پر بھائی سنتوش کو بٹھایا، مسلم امیدوار کی حمایت کا اعلان
مکیش سہنی نے کہا کہ ابتدائی دور میں اس اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی اور وی آئی پی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ کئی بار آر جے ڈی امیدوارکو سمجھانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ نہیں مانے۔ اس لئے ہم نے بڑا دل دکھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
Mukesh Sahni Releases Second List: مکیش ساہنی نے وی آئی پی امیدواروں کی جاری کی دوسری فہرست ، دیکھیں کس امیدوار کو کہاں سے ملا ٹکٹ
سیٹوں کی تقسیم سے متعلق عظیم اتحاد کے اندر جاری کشمکش کے درمیان مکیش ساہنی نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔
Mukesh Sahani Missing In Bihar: مکیش سہنی عظیم اتحاد کے لیڈران کی پہنچ سے دور، ڈپٹی سی ایم اور 60 نشستوں کی مانگ پر اڑے وی آئی پی سربراہ
عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق جاری کشیدگی کے سبب وِکاس شیل انسان پارٹی (VIP)کے سربراہ مکیش سہنی ناراض ہو کر منظرِ عام سے غائب ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کا فون نوٹ ریچیبل آ رہا ہے، جس سے قیاس لگایا جا رہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر رابطے سے باہر ہو گئے ہیں۔
Bihar Assembly Election 2025: مکیش ساہنی کا بڑا اعلان، چمپارن کی زیادہ تر سیٹوں پر وی آئی پی کھڑا کرے گی امیدوار
وزیر اعلیٰ بننے کے سوال پر ساہنی نے کہا کہ اگر دربھنگہ اور چمپارن کا خیال رکھا جائے تو بہار میں حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دربھنگہ میں اپنے طور پر ہیں اور آپ سب چمپارن میں ہمارے ساتھ ہیں، اگر ہم ان دونوں جگہوں پر مضبوط ہو گئے تو بہار میں حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
Uttar Pradesh: کمبھ میں وی آئی پی کو اہمیت دینے پر اکھلیش یادو نے اٹھائے سوال، عقیدت مندوں سے کیا یہ مطالبہ
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مہا کمبھ کے انعقاد کے لیے حکومت کے انتظامات پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے دیگر یاتریوں کی نسبت وی آئی پی مہمانوں کو زیادہ اہمیت دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
Jammu Kashmir: عمر عبداللہ نے روٹ لگانے سے کیا انکار، جانئے کن کن ممالک میں وی آئی پیز کے لیے نہیں رکتا ٹریفک؟
دنیا کے کئی ممالک میں وی آئی پی افراد کو خصوصی سہولیات دی جاتی ہیں، جیسے کہ گرین کوریڈور، ایسکارٹ اور خصوصی سکیورٹی۔ کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں وی آئی پیز کو ایسی سہولتیں حاصل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
Centre accords Z plus security cover to Sharad Pawar: شرد پوار کی جان کو خطرہ، وزارت داخلہ نے زیڈ پلس کی سیکورٹی کردی فراہم، مہاراشٹر اسمبلی الیکشن بھی قریب
مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو 83 سالہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار کو یہ سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کام کے لیے سی آر پی ایف کے 55 مسلح اہلکاروں کی ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے۔
Bharat Bandh: بہار میں بھارت بند کا ملا جلا اثر، سڑکوں پر نکلے لوگ، ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش
حساس علاقوں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور گشت تیز کر دیا گیا ہے۔ حاجی پور اور مظفر پور میں بھی آر جے ڈی اور دیگر بند حامی تنظیموں کے کارکن سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس بند کو راشٹریہ جنتا دل اور وکاسیل انسان پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے حمایت دی ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا انتخابات میں 200 ریلیاں منعقد ہونے پر تیجسوی اور سہنی نے کاٹا کیک، وی آئی پی لیڈر نے کہا- ہماری دوستی سے لوگوں کو لگ رہی ہے مرچی
ویڈیو میں وی آئی پی لیڈر مکیش سہنی آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو سرپرائز دینے کی بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔





