
جہان آباد میں خوفناک سڑک حادثہ
پٹنہ: بہار کے جہان آباد میں بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پٹنہ سے گیا جا رہی بس کو ایک ہائیوا ٹرک ٹکر مار دی۔ بس میں 23 غیر ملکی بدھ بھکشو سوار تھے۔ ان میں سے آٹھ زخمی ہوئے۔ انہیں صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں پٹنہ کے پی ایم سی ایچ اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جب پوچھ گچھ کی گئی تو بدھ بھکشوؤں کی زبان بھی سمجھ نہیں آ رہی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ NH-83 پر سلیم پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ تصادم کے باعث بس بے قابو ہو کر گڑھے میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ NH-31 کی حالت ٹھیک نہیں ہے، اس لیے لوگ دوسرے راستے استعمال کرتے ہیں۔ انتظامیہ بھی اس سڑک کی مرمت کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے بجائے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں ویت نام، میانمار اور امریکہ کے سیاح شامل ہیں۔ سبھی کو جہان آباد کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
ٹورسٹ گائیڈ شیو شنکر نے بتایا کہ بس میں سوار 23 بدھ بھکشو نیپال سے اپنے ویزا کی تجدید کے بعد بودھ گیا واپس آرہے تھے۔ اسی دوران جہان آباد کے سلیم پور گاؤں کے قریب NH-83 پر ایک بے قابو ہائیوا ٹرج نے ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔