Bharat Express

Senior Journalist Upendra Rai meets to Jairam Thakur: سینئر صحافی اوپیندر رائے کی جے رام ٹھاکر سے ملاقات، نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام میں کیا مدعو

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ اپنے میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔

سینئر صحافی اوپیندر رائے کی ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر سے ملاقات

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے آج ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر سے ملاقات کی۔ اس شاندار ملاقات میں انہوں نے جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل بھارت ایکسپریس کے مقصد “ستیہ، ساہس، سمپرن’ سے واقف کرایا۔ اس کے ساتھ ہی نیوز چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا۔

اس دوران ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے سینئر صحافی اوپیندر رائے کی باتوں کو غور سے سنا اور بھارت ایکسپریس کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

اس ملاقات کے دوران بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کو بھارت ایکسپریس کے مشن سے متعلق کافی ٹیبل بک پیش کیا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کو اپنی کتابیں ‘نظریہ’ اور ‘ہستکشیپ’ بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا گروپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کو اب وہ اپنے نجی میڈیا گروپ کو طاقتور بنانے کے لئے استعمال کریں گے، تاکہ سماج میں صحافت کی سمت، رفتاراور اقداربرقرار رہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ اپنے میڈیا گروپ کےسبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے اخلاقی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا، ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراور ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔

 -بھارت ایکسپریس