Bharat Express

Bharat Express Chairman Upendra Rai Meets BJP MP Nishikant Dubey: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اویپندر رائے نے بی جے پی ایم پی ڈاکٹر نشی کانت دوبے سے کی ملاقات، چینل کے لانچنگ پروگرام میں کیا مدعو

سینئرصحافی اوپیندر رائے نے گوڈا سے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کو بھارت ایکسپریس نیوز چینل کا وژن دستاویز پیش کیا اور یکم فروری کو چینل کے لانچنگ پروگرام میں مدعو کیا۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اویپندر رائے نے بی جے پی ایم پی ڈاکٹر نشی کانت دوبے سے ملاقات کی۔

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے پیرکے روزبی جے پی کے سینئرلیڈراورجھارکھنڈ کی گوڈا لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرنشی کانت دوبے  سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں  نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران بی جے پی ایم پی کو جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطور مہمان مدعو کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بی جے پی کے سینئرلیڈر ڈاکٹرنشی کانت دوبے کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔ اس دوران بی جے پی کے سینئرلیڈر ڈاکٹر نشی کانت دوبے نے سینئرصحافی  کی باتوں کو غور سے سنا اور بھارت ایکسپریس کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔

-بھارت ایکسپریس