دہلی میں آتشی مارلینا اور آتشی نے حلف لیا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)
Delhi New Ministers Portfolio: عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی آتشی مارلینا اور سوربھ بھاردواج نے جمعرات (9 مارچ) کو وزیرعہدے کا حلف لیا۔ آتشی مارلینا کو تعلیم، پی ڈبلیو ڈی، توانائی اور سیاحت کا محکمہ ہے۔ وہیں سوربھ بھاردواج کو صحت، شہری ترقی، پانی اور صنعت کا محکمہ ملا ہے۔ اس سے پہلے دہلی ایل جی ہاؤس میں آتشی مارلینا اور سوربھ بھاردواج نے وزیر عہدے کا حلف لیا۔ سوربھ بھاردواج نے پہلے حلف برداری تقریب کی، پھر آتشی مارلینا نے حلف لیا۔ سوربھ بھاردواج 2013 سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں اور اس وقت دہلی جل بورڈ کے نائب صدر بھی ہیں۔ وہیں آتشی مارلینا محکمہ تعلیم میں منیش سسودیا کی مشیر تھیں۔
واضح رہے کہ منیش سسودیا اور ستیندر جین کے وزیرعہدے سے استعفیٰ کے بعد کابینہ میں دو مقام خالی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور ستیندر جین کے ستعفیٰ کو قبول کرلیا تھا اور انہوں نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت والی دہلی حکومت میں بھاردواج اور آتشی کو وزیر نامزد کیا تھا۔
AAP MLAs Atishi, Saurabh Bharadwaj take oath as Delhi ministers
Read @ANI Story | https://t.co/0bEgsiqBfq#AAP #Atishi #SaurabhBharadwaj #Delhi pic.twitter.com/SKld607tPg
— ANI Digital (@ani_digital) March 9, 2023
بجٹ سیشن میں بطور وزیر شامل ہوں گے بھاردواج اور آتشی
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی سفارش کے بعد دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وجے سکسینہ نے کابینہ میں وزیر کے طور پر تقرری کے لئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو آتشی مارلینا اور سوربھ بھاردواج کے ناموں کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق، آتشی اور بھاردواج 17 مارچ سے شروع ہو رہے دہلی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بطوروزیر شامل ہوں گے۔
جیل میں بند ہیں سسودیا اور جین
قابل ذکرہے کہ سی بی آئی نے 22-2021 کی دہلی شراب پالیسی بنانے اور نافذ کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں منیش سسودیا کو 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ وہ 20 مارچ تک عدالتی حراست میں ہیں۔ وہیں، ستیندر جین کو مبینہ ترمیم کے ایک معاملے میں 30 مئی 2022 کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا۔ وہ بھی جیل میں ہیں۔
-بھارت ایکسپریس