اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی۔ (فائل فوٹو)
Asaduddin Owaisi Slams Israel: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہو رہے حملوں سے متعلق اسرائیل اور وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو پر جم کر تنقید کی۔ اویسی نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سیدھا انسانیت کے خلاف ہے اور اس کے لئے جوابدہی ضروری ہے۔
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا، ”ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ غزہ میں فلسطینیوں کا کیسے قتل عام کیا جا رہا ہے۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ یہ انیسات کے نام پر کلنک ہے۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) نے بنجامن نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ جاری کردیا ہے۔ ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ جس نے یہ ظلم کئے ہیں، خدا اسے نست ونابود کردے۔“
ترکیہ اورآذر بائیجان پراٹھایا سوال
انہوں نے اس دوران ترکیہ اورآذربائیجان پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ”جب پاکستان اورہندوستان میں کشیدگی ہوئی، تب ترکیہ اور آذربائیجان پاکستان کی حمایت میں کھل کرسامنے آئے، لیکن جب بات فلسطین پر ہو رہے حملوں کی آتی ہے تب یہ ملک اسرائیل کے خلاف بولنے سے کتراتے ہیں۔ یہ دوہرا رویہ ہے۔“
اس سے پہلے اسدالدین اویسی نے کہا تھا کہ ہندوستان ہمیشہ سے فلسطین کی حمایت کرتا رہا ہے، اس لئے ہندوستان کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ غزہ میں قتل عام بند ہو اور بھوک سے مر رہے لوگوں کو کھانا دستیاب کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا، “غزہ میں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد نہیں بلکہ اسرائیلی لوگ بے قصور لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں، جو وہاں ڈرگس بیچتے ہیں۔ یہ بے حد بدقسمتی والا ہے۔ اسرائیل نے بمباری کرکے غزہ میں مسجدوں کو شہید کردیا۔“
#WATCH | Hyderabad | “…This man (Israeli PM Netanyahu), he has butchered Palestinians… He is doing ethnic cleansing of Palestinians in the West Bank and in Gaza. History will remember him as the butcher of Palestinians, “says AIMIM chief Asaduddin Owaisi. pic.twitter.com/8qDyxnUblh
— ANI (@ANI) June 22, 2025
وقف قانون پر بھی اویسی نے اٹھایا سوال
ملک میں وقف ترمیمی قانون سے متعلق پورا اپوزیشن مودی حکومت کے خلاف ہے۔ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر غور ہے۔ اس درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مانتے ہیں کہ وہ اس طرح کے قانون بناکر مسلم طبقے کو خوفزدہ کرسکتے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وزیراعظم مودی یا بی جے پی حکومت ہم سے وقف کے تحت زمین نہیں چھین سکتی۔ اسدالدین اویسی نے یہ باتیں کرناٹک کے رائے چورمیں ایک عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ مسلمانوں کو یہ قانون بناکر ڈرایا جائے گا۔ وزیراعظم مودی اورمودی حکومت ہم سے ایک انچ زمین بھی نہیں چھین پائے گی۔ یہ کالا قانون ہے۔ یہ آئین کے آرٹیکل 14, 25, 26 اور28 کے خلاف ہے، جوکہ چیپٹر-3 کا حق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم رائے چورکے ہندو بھائیوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کواینڈوومنٹ بورڈ میں ہندو رکن بن سکتا ہے تو مسلمانوں کو وقف میں کیسے غیرمسلم رکن بنے گا؟
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



