سوئٹزرلینڈ میں آج اتوار کے روز (21 جون، 2026) کو قطراورپاکستان کی ثالثی میں امریکہ اورامریکہ کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات جاری ہے۔ اس کا اعلان قطرکے وزارت خارجہ نے کیا ہے۔ وزارت نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان میٹنگ کے نتائج میں ایک مستقل معاہدہ ہے، جو لمبے وقت تک کے لئے ہوگا۔ اس میں ایم اویومیں شامل سبھی پہلووں پربات ہوگی۔ ایم اویوایک معاہدہ میمورنڈم ہے، جس پردودنوں ملک ڈیجیٹل سائن کرچکے ہیں۔
اس میٹنگ میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف اور پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف سمیت کئی سینئرلیڈران شامل ہوئے ہیں۔ اس مذاکرات میں قطرکا وفد بھی موجود ہے۔ ایران کے صدرمسعود پیزشکیان نے امریکہ کے ساتھ ہوئے ابتدائی معاہدہ سے متعلق کئی انکشاف کئے ہیں۔ میٹنگ سے پہلے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی 21 جون، 2026 کولوسرن کے قریب اوبربرگ کے برگن اسٹاک ریسارٹ میں سوئس فیڈرل کونسل کے رکن اگنازیوکاسس سے ملاقات کی۔ آئی ایس این اے نیوزایجنسی نے بتایا کہ اتوارکے روزایک سرکاری میٹنگ میں سینئرافسرنے کہا کہ ایسا اس لئے ہے، کیونکہ ہمارے پاس ایک مضبوط ہتھیارتھا۔ یہ دوسری طرف کے ہتھیارسے زیادہ طاقتورتھا۔ ہم نے اس کا بالکل بھی استعمال نہیں کیا تھا۔ اب ہم اس کا استعمال کررہے ہیں۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and COAS & CDF Field Marshal Syed Asim Munir meeting with the Iranian delegation led by Speaker of the Parliament Mohammad Bagher Ghalibaf and Foreign Minister Abbas Araghchi at US-Iran technical level talks as a follow -up of Islamabad MoU… pic.twitter.com/ynAyqMezrw
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 21, 2026
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اورایران کے درمیان حتمی معاہدے کی شرائط پربات چیت کے لیے خصوصی تکنیکی اورماہرگروپ قائم کئے گئے ہیں۔ یہ گروپ ایم اویوکے تمام پہلوؤں کا احاطہ کریں گے۔ اس کے علاوہ، میمورنڈم کونافذ کرنے، پیش رفت کی نگرانی اورفالو اپ کے لئے گروپس قائم کئے گئے ہیں۔ قطراس بات کویقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے کہ مذاکرات اپنے اہداف کوحاصل کریں۔ جنگ سے بچنے کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایران اورامریکہ نے ایم اویو پرکیا تھا دستخط
گزشتہ ہفتے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے تھے۔ اس نے مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے 60 روزہ مذاکراتی عمل کا آغازکیا۔ پاکستان اس معاہدے کا بنیادی ثالث ہے۔ تکنیکی سطح کے مذاکرات 19 جون کوشروع ہونے والے تھے، لیکن اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہونے والی نئی جھڑپوں کی وجہ سے اس میں تاخیرہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



