Bharat Express DD Free Dish

Asim muneer

سوئٹزرلینڈ میں قطراور پاکستان کی ثالثی کے درمیان امریکہ اور ایران میں بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ اس کا اعلان قطرکے وزارت خارنہ کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حتمی معاہدے کی شرائط پربات چیت کے لیے خصوصی تکنیکی اورماہرگروپ قائم کئے گئے ہیں۔ یہ گروپ ایم اویوکے تمام پہلوؤں کا احاطہ کریں گے۔

امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی کی بڑی وجہ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملے بھی رہے ہیں۔ واشنگٹن کو شبہ تھا کہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ دی گئی تھی، اگرچہ پاکستان مسلسل اس الزام کی تردید کرتا رہا۔

معلومات کے مطابق، تقریباً ایک سال تک سنٹرل کمان کی کمان سنبھالنے کے بعد جنرل کریلا کی مدت کار ختم ہو گئی ہے۔ ایسے میں فلوریڈا میں سینٹ کام کے ٹمپا اڈے پر جنرل کریلا کے لیے الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے منیر کی فلوریڈا آمد کی اطلاع ملی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے نوبل امن انعام کمیٹی کو ایک سفارش نامہ بھی ناروے بھجوا دیا گیا ہے۔ تاہم، ایران کے فردو، اصفہان اور نطنز جوہری مقامات پر امریکی حملوں کے بعد اس فیصلے پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قوم افواج کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے، ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے، عالمی برادری بھارت کو غیرقانونی اقدامات پر جوابدہ بنائے، پاکستان امن کا حامی ہے لیکن خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں  گے۔جنرل عاصم منیر نے بتایا کہ جرائم اور اسمگلرز مافیا دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتا ہے۔

پاکستان فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان میں عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران، سول طاقت کی مدد سے اور پاکستان کے آئین کے مطابق تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایران اورپاکستان کے ایک دوسرے کے علاقے میں مبینہ دہشت گردانہ ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے کچھ دنوں بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرنے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی پیٹھ میں چھرا مارنے والوں کو زبردست جواب ملے گا۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید منگل کو پاک فوج کے سربراہ کے طور پر اپنی چھ سالہ مدت کے اختتام پر اپنے جانشین جنرل سید عاصم منیر کو کمان سونپیں گے