Bharat Express DD Free Dish

Ukraine destroyed more than 40 military aircraft : یوکرین کا روس پر زبردست حملہ،117ڈرون کی مدد سے 41 بمبار طیاروں سمیت پانچ ایئربیس تباہ،کیف میں الرٹ جاری

یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کا یہ حملہ روسی سرحد کے اندر طویل ترین فاصلے تک کیا جانے والا حملہ ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ اب یوکرین نے روسی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یوکرین کے فوجی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین نے اس حملے کی منصوبہ بندی تقریباً ڈیڑھ سال پہلے شروع کی تھی۔ یوکرین نے روس کے ائیر بیس پر حملہ کر دیا۔زیلنسکی نے ایکس پر لکھا، “یوکرین کے سیکیورٹی آپریشن کے سربراہ واسیل مالیوک نے آج کے آپریشن کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔ نتیجہ بہت اچھا رہا۔ منصوبہ بندی ایک سال، چھ ماہ اور نو دن پہلے شروع کی گئی تھی۔ یہ ہماری طویل ترین رینج کا آپریشن تھا۔

یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کا یہ حملہ روسی سرحد کے اندر طویل ترین فاصلے تک کیا جانے والا حملہ ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی غیر تصدیق شدہ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلیا ایئر بیس پر روس کے سٹرٹیجک بمبار طیارے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ یہ طیارے طویل فاصلے پر موجود اہداف پر روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس خفیہ کارروائی کے تحت ڈرونز کو کنٹینروں میں ٹرکوں کے ذریعے روسی حدود کے اندر پہنچایا گیا۔

ان ڈرونز نے اتوار کی دوپہر روس کے مختلف فضائی اڈوں پر موجود 41 بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا جن میں ایرکٹسک کے علاقے میں واقع بیلایا ایئربیس بھی شامل ہے جو یوکرین کی سرحد سے چار کلومیٹر دور ہے۔حملے کے بعد روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ یوکرین کے ایک بڑے ڈرون حملے کے نتیجے میں روس کے کئی فوجی طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی حکام نے کہا کہ اس واقعے میں کئی مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔وزارت نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا: ’مرمانسک اور ایرکٹسک کے علاقوں میں واقع ایئر فیلڈز کے قریب سے لانچ کیے گئے ایف پی وی (فرسٹ پرسن ویو ڈرونز) کے حملوں کے بعد کئی طیاروں میں آگ لگ گئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم اس حملے میں ملوث کئی مجرموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read