Bharat Express DD Free Dish

Turkey issues Genocide Arrest Aarrant against Israel: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکوگرفتار کرے گا ترکیہ؟ جاری کیا گرفتاری وارنٹ

ترکی نے نسل کشی کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت 37 اسرائیلی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ ترکی نے غزہ میں منظم نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیل نے اسے”پبلسٹی اسٹنٹ” قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے جبکہ حماس نے ترکی کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسرائیل اورحماس کے درمیان لمبے وقت سے چلی کشیدگی کے بعد حال ہی میں جنگ بندی ہوئی ہے۔ اسی کے بعد اب ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ ترکیہ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہواوران کی حکومت کے سینئرافسران کے خلاف قتل عام (Genocide) کے الزام میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔

استنبول پراسیکیوٹرآفس کے ایک بیان کے مطابق، ترکی نے نسل کشی کے الزام میں کل 37 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ اس فہرست میں اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز، قومی سلامتی کے وزیرایتماربین گویراورآرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیرشامل ہیں۔ حالانکہ مکمل فہرست ابھی تک منظرعام پرنہیں آئی ہے۔

ترکیہ نے لگائے اسرائیل پرالزام

ترکی نے ان افسران پر”غزہ میں منصوبہ بند طریقے سے نسل کشی اورانسانیت کے خلاف جرائم“ کا الزام لگایا۔ بیان میں “ترکی-فلسطین فرینڈشپ اسپتال” کا بھی ذکرکیا گیا ہے، جسے ترکی نے غزہ کی پٹی میں بنایا تھا اورجومارچ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ کردیا گیا تھا۔ ترکیہ نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے اس معاملے میں بھی حصہ لیا تھا، جس میں اسرائیل پربین الاقوامی عدالت (انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس) میں قتل عام کے الزام لگائے گئے۔

اسرائیل کے وزیرخارجہ نے کیا تبصرہ

ترکیہ کی طرف سے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے بعد اب وزیرخارجہ گیدون سارکا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ایکس پرکہا، ”اسرائیل تانا شاہ (رجب طیب) اردغان کے اس نئے پبلسٹی اسٹنٹ کوسختی سے خارج کرتا ہے۔“  گیدون سارنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، اردغان کے ترکیہ میں عدلیہ اب صرف ایک ایسا ہتھیاربن چکا ہے، جس کا استعمال سیاسی مخالفین کوخاموش کرانے اورصحافیوں، ججوں اورمیئروں کوحراست میں لینے کے لئے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس سال کی شروعات میں استنبول کے میئرایکرویم ایماموگلوکی گرفتاری کا حوالہ بھی دیا۔ ترکیہ کی جانب سے یہ وارنٹ گرفتاری ایک ایسے وقت میں جاری کئے گئے ہیں، جب سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی امن منصوبے کے تحت 10 اکتوبرسے فلسطینی علاقوں میں ایک نازک جنگ بندی نافذ ہے۔

حماس کا ردعمل آیا سامنے

اس درمیان حماس نے ترکی کے اس قدم کا استقبال کیا ہے۔ حماس نے ترکیہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کے یہ وارنٹ ترک عوام اوراس کی قیادت کے عظیم انسانی جذبے اوراعلیٰ اصولوں کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں، کئی مسلم اکثریتی ممالک غزہ کے لئے بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) پربات چیت کے لیے استنبول میں جمع ہوئے، جواس سال کے شروع میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے میں کلیدی کردارادا کرے گا۔ حالانکہ امریکہ کے نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا کہ غزہ میں کسی بھی غیرملکی فوجی کی تعیناتی کے لئے اسرائیل کی رضامندی ضروری ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read