غزہ میں جنگ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کی جارہی ہے اور معصوموں کی جان جارہی ہے،اب تک چالیس ہزار سے زیادہ فلسطینی ان حملوں میں شہید ہوچکے ہیں ،حالانکہ اسرائیلی افواج کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہورہی ہیں ۔اسی ضمن میں آج اسرائیلی فوج نے رفح میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں گیواتی بریگیڈ کے ڈپٹی کمپنی کمانڈر اور خاتون سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں حماس نے اسرائیلی فوج پر حملے کیے ہیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار 200 ہو گئی ہے۔
وہیں دوسری جانب اسرائیل نے اب تک اپنے حملوں میں قریب 700 سے زائد نومولود بچوں کا قتل کردیا ہے۔امدادی گروپ نے غزہ میں 710 نوزائیدہ بچوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔سیو دی چلڈرن نے غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے ایک فہرست شائع کرنے پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملوں میں اب تک کم از کم 710 نوزائیدہ بچوں کو ہلاک کیا ہے۔
710 Palestinian newborn babies have been killed by Israeli forces during the ongoing war in Gaza.
No parent should have to go through the agony and heartbreak of losing their child.
We simply cannot accept the violence that Palestinian children continue to face as normal. pic.twitter.com/ziMfif0Tml
— Save the Children UK (@savechildrenuk) September 17, 2024
انسانی ہمدردی کی تنظیم نے ایک پر پوسٹ میں کہا کہ “کسی بھی والدین کو اپنے بچے کو کھونے کی اذیت اور دل ٹوٹنے سے نہیں گزارنا چاہئے۔ہم اس تشدد کو قبول نہیں کر سکتے جس کا فلسطینی بچوں کو معمول کے مطابق سامنا کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ نوزائد بچوں کی شہادت کی یہ تعداد حتمی نہیں ہے لیکن وزارت کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جو اعداد وشمار ہیں ان میں 710 بچوں کی شہادت ریکارڈ ہے لیکن یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔