سال 1947 میں وجود میں آیا پاکستان اس وقت اپنے سب سے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔
Pakistan Economic Crisis: پاکستان (Pakistan) کی معیشت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کا حال بے حال ہوگیا ہے۔ ملک میں کئی چیزوں کی قلت ہونے لگی ہے۔ اس درمیان پاکستان کی ایک تصویر ایسی بھی سامنے آئی ہے، نو پاکستان کی موجودہ صورتحال سے بالکل مختلف ہے۔ میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے سیاسی لیڈران کے اہل خانہ کے پاس کروڑوں کی دولت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (PM Shahbaz Sharif) اور سابق وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کی بیویاں ان دونوں سے کہیں زیادہ امیر ہیں۔ یہ جانکاری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملے جون 2020 تک کے اعدادوشمار کی بنیاد پر سامنے آئی ہیں۔
شہباز شریف کی پہلی بیوی کے پاس ہے 23 کروڑ کی جائیداد
جانکاری کے مطابق،پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف (PM Shahbaz Sharif) کی پہلی بیوی نصرت کے پاس کل 23 کروڑ روپئے کی جائیداد ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس کھیتی سے متعلق 9 پراپرٹی، لاہور اور ہزارا میں ایک ایک مکان بھی ہے۔ پاکستانی نیوز چینل ‘ڈان’ کی رپورٹ کے مطابق، نصرت نے کئی الگ الگ سیکٹروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے
شہباز شریف کے پاس لندن میں 13 کروڑ روپئے کا گھر، لاہور اور شیخ پورہ میں کھیتی کی زمین کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی دو الگ الگ مقامات پررہائش گاہ ہے۔ حالانکہ شہباز شریف پر 14 کروڑ روپئے کا قرض بھی ہے اور ان کے بینک کھاتوں میں دو کروڑ روپئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کی کل جائیداد تقریباً 57 لاکھ روپئے ہیں۔ وہیں، ان کے نام سے دو گاڑیاں بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Shahid Afridi: پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی کی واپسی طے، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا بڑا اعلان
میڈیا رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس 6 پراپرٹی ہیں، جس میں دو گھر، کھیتی کی زمین سمیت کچھ مزید پراپرٹی بھی شامل ہے۔ عمران خان کے نام سے کوئی گاڑی نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک میں کوئی جائیداد ہے۔ عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کی نیٹ ورتھ 14 کروڑ روپئے ہے۔ سرکاری خزانے پرمسلسل بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے کئی اقدامات بھی کئے ہیں، لیکن ابھی بھی پاکستان اپنے برے دور سے ابھر نہیں پایا ہے۔