پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی۔ (تصویر: ٹوئٹر)
Pakistan vs New Zealand: نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بڑی تبدیلی کرے گا۔ کپتان سے لے کرکوچ تک اس کی زد میں آئیں گے۔ عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کے مستقبل پرفیصلہ ہوگا۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی اوران کی ٹیم کو صرف نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ اور ونڈے ٹیم منتخب کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔ سابق کپتان کی پی سی بی کی ٹیم میں واپسی طے مانی جا رہی ہے۔
شاہد آفریدی نے عبوری چیف سلیکٹر بننے کے بعد ٹیم میں کئی تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے پرانے کھلاڑیوں کے ساتھ ہی نوجوانون کو بھی ٹیم میں جگہ دی۔ شاہد آفریدی کے کام کرنے کے طریقے اور صاف گوئی کی تعریف ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راونڈر کو 4 ماہ کے لئے ہی چیف سلیکٹر بنایا تھا۔ اب ذرائع کے حوالے سے خبر آرہی ہے کہ شاہد آفریدی کی مدت کار بڑھائی جاسکتی ہے۔
پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی شاہد آفریدی کے کام سے خوش ہیں۔ مدت کار کی توسیع سے متعلق شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی میں بات ہوچکی ہے۔ پی سی بی یہ فیصلہ آئندہ دو ٹورنامنٹ کے پیش نظر کرے گا۔ ان میں ایشیا کپ اور ہندوستان میں ہونے والا ونڈے عالمی کپ شامل ہے۔ شاہد آفریدی ان ٹورنا منٹ تک چیف سلیکٹر بنے رہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ICICI Bank Loan Case: چندا کوچر اور دیپک کوچر کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، عدالت نے گرفتاری کو بتایا غیر قانونی
نجم سیٹھی نے سونپی یہ بڑی ذمہ داری
پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی رخصتی کے بعد پی سی بی چیئرمین بنائے گئے نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو عبوری چیف سلیکٹرنامزد کیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی میں سابق کھلاڑی عبدالرزاق، راو افتخاراحمد اور ہارون رشید کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ اور 3 ونڈے میچوں کی گھریلو سیریزکے لئے ٹیم منتخب کرنے کی ذمہ داری تھی۔ واضح رہے پاکستانی حکومت نے کرکٹ کے معاملوں کو دیکھنے کے لئے مینجمنٹ کمیٹی کی تقرری کی تھی۔ نجم سیٹھی کی صدارت والی کمیٹی میں شاہد آفریدی اور ہارون رشید بھی شامل ہیں۔ 14 رکنی کمیٹی نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔