Bharat Express

بین الاقوامی

حماس کا تازہ ترین بیان اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ اسرائیل غزہ کے جنوبی شہر رفح پر فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت یعنی بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسے یہ کارروائی روک دینے کا حکم دیا ہے۔

یو ایس میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے مطابق نومبر 2023 سے اب تک حوثی باغیوں نے 50 بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں، ایک جہاز کو غرق کیا اور ایک پر قبضہ کر لیا ہے۔ حوثیوں کے خوف کی وجہ سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے راستے جہاز کے آپریشن میں کمی آئی ہے۔

امریکن پبلک براڈکاسٹنگ سروس کے زیر اہتمام ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67 فیصد ووٹرز نے کہا کہ ان کی سزا ان کے ووٹ کو متاثر نہیں کرے گی۔ ٹرمپ اور بائیڈن سروے میں برابر چل رہے ہیں۔

ہمارا نیپال کا سفر ہندوستان کی سرحد سونولی سے شروع ہوا۔ سرحد پار کرنے کے بعد، ہم سب نے اپنے سفر کے دورانیے کے لیے گاڑی کا کرایہ جمع کرایا جو کہ 350 نیپالی روپے یومیہ تھا۔ غور طلب ہے کہ اگر آپ بٹوال جاتے ہیں تو آپ کو اس عمل سے ہی گزرنا پڑتا ہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے، سیٹلائٹ سے پاکستان کےطول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

بیجنگ میں ہو رہے چین عرب اسٹیٹ کارپوریشن فورم کے سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے شی جنپنگ نے تجارت کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔ عرب ممالک کے ساتھ چین کا یہ سمٹ 2004 سے چل رہا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی رات رفح کے علاقے تل السلطان میں پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس میں 45 فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے رفح میں نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانے پراسرائیلی حکام کو مکمل طور پر ذمہ دارٹھہرایا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے تازہ ترین ہلاکت خیز حملوں کے بعد اقوام متحدہ پر تنقید کی۔اردغان نے اپنی اے کے پی پارٹی کے قانون سازوں سے کہا کہ "اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کر سکتی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اسلام آباد میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن کی تین رکنی ٹیم نے دونوں بھارتیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ اس دوران پاکستانی وزارت داخلہ کے حکام بھی موجود تھے۔