Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

میزائل داغے جانے کے بعد کیریات شمونہ شہر اور لبنان کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اسرائیل کے آٹھ گاؤں میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بج اٹھے، جس کے باعث ہزاروں رہائشی محفوظ پناہ گاہوں کی جانب منتقل ہو گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل ، ان کی اہلیہ اور تین دیگر افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔  بتایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس جزیرہ نما ملک پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایسا قدم اٹھایا ہے ۔

امریکہ-ایران کشیدگی کے معاملے پر ایرانی سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ایران نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مذاکرات اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے عالمی تجارت کومتاثرکیا ہے، جس سے شپنگ لائنیں متاثرہوئی ہیں۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے موانی نے جدہ اسلامی بندرگاہ سے انڈیا (مندرا) اورجبوتی کے لئے ایک نئی شپنگ سروس شروع کی ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور نئی دہلی دونوں میں یہ توقعات بڑھ رہی ہیں کہ فریقین ایک ایسے تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں جو منڈیوں تک رسائی آسان بنانے اور ٹیرف سے متعلق متعدد تنازعات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ایران سے متعلق کشیدگی اور سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی معاملے پر توجہ دینا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ایران کی اسلامی جمہوریہ سے متعلق معاملہ نمٹائیں گے، اس کے بعد واپسی پر وہاں ایک چھوٹا سا پڑاؤ ڈالیں گے۔

لبنان میں تعینات اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس میں اس وقت تقریباً دس ہزار آٹھ سو امن اہلکار خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں قریب ایک ہزار بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ حالیہ حملے میں کسی بھارتی فوجی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یو این ایس سی کے انتخابات میں ایک بڑا الٹ پھیردیکھنے کو ملا ہے۔ بھارت کے پڑوسی ملک پاکستان کوبھی سلامتی کونسل سے نکال دیا جائے گا۔ وہیں، کرغزستان پہلی بار سلامتی کونسل کا رکن بن جائے گا۔

وزیر اعظم مودی نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیلسی روڈریگیز سے ملاقات خوش آئند رہی اور اس دوران توانائی، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوامی روابط سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بھارت-برطانیہ شراکت داری نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔  کریٹیکل منرلز گلوبل سپلائی چین آبزرویٹری (جی ایس سی او) سیٹلائٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔