Bharat Express

Microsoft Cloud Outage:مائیکروسافٹ کا سرور ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں خوف کی لہر ، ہندوستان میں ہوائی اڈوں پر طیارے رہ گئے کھڑے، آن لائن چیک ان بند

Ministry of Electronics & Information Technology کی وزارت جلد ہی اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کرے گی۔ سابق مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ مائیکروسافٹ 365 کروڑوں ہندوستانی استعمال کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کا سرور ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں خوف کی لہر ، ہندوستان میں ہوائی اڈوں پر طیارے رہ گئے کھڑے، آن لائن چیک ان بند

ہندوستان اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فضائی خدمات ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ مائیکروسافٹ کے سرورز میں پریشانی کی وجہ سے فلائٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ کئی کمپنیوں کے طیارے اڑنے بھرنے سے قاصر ۔ ہندوستان میں دہلی، ممبئی اور بنگلور ہوائی اڈوں پر پروازیں مقررہ وقت سے پیچھے چل رہی ہیں۔ حکومت ہند نے ان تکنیکی مسائل کے بعد مائیکروسافٹ سے رابطہ کیا ہے۔ کئی ممالک کی حکومتوں نے ہنگامی اجلاس بلائے ہیں۔

SpiceJet، IndiGo اور Akasa Airlines نے بھی اسی طرح کے تکنیکی مسائل کا حوالہ دیا ہے۔ انڈیگو اور اسپائس جیٹ جیسی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ سرور کے مسائل کی وجہ سے خدمات روک دی گئی ہیں۔ ہوائی اڈے پر چیک ان اور چیک آؤٹ کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ بکنگ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ کئی ممالک میں نہ صرف ایئر لائنز بلکہ بینکنگ سروسز، ٹکٹ بکنگ اور اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہوئی ہے۔

حکومت نے اس تکنیکی خرابی کا نوٹس لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی آوٹ ٹیج کا نوٹس لیا گیا ہے۔ Ministry of Electronics & Information Technology کی وزارت جلد ہی اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کرے گی۔ سابق مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ مائیکروسافٹ 365 ،کروڑوں ہندوستانی استعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کئی کمپنیوں کا کام کاج بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ مائیکروسافٹ جلد ہی خدمات بحال کر دے گا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read