Bharat Express

بین الاقوامی

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل یہ فیصلہ نہیں کرے گا کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت ملے گا یا نہیں بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین سے جڑا ہے، یہ بہت ضروری ہے کہ اسرائیل تسلیم کرے کے فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر اسکا وجود بھی نہیں ہوسکتا۔

جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ الزام لگایا گیا کہ اسرائیلی فوج فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے۔ آئی سی جے نے اسرائیل کے خلاف 13-2 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایسے اقدامات کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ اگر میں کسی خاص ملک کو اپنے ملک میں ایئربیس بنانے کی اجازت دیتی تو مجھے اس میں کوئی بات نہ ہوتی۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم نے اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی نے بھی الیکشن روکنے کی سازش کی تھی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رفح میں بے گھر افراد کے لیے ایک کیمپ قائم کیا گیا جہاں اسرائیل نے حملہ کیا۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اتوار کے روز حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دعویٰ کیا کہ یہ راکٹ صیہونی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں داغے گئے۔

تل ابیب میں کچھ مظاہرین نے ان خواتین فوجیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جو ہفتے کے شروع میں ایک ویڈیو میں دکھائی دی تھیں جس میں انہیں 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران اغوا کیے جانے کے فوراً بعد دکھایا گیا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے سابق صدر ابراہیم ریئسی  نے محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دی تھی۔ارنا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کے ستھ ٹیلی فون پر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر گرنے سے موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے بیچ ہو رہے قیدیوں کے تبادلے کے بالکل برعکس ہندوستان اور پاکستان کے مابین ہوتا ہے۔ چونکہ یہاں ہر سال کی پہلی تاریخ کو دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں ۔

شی زمپنگ کی حکومت  نے مسلمانوں کے خلاف ایک قسم کا کریک ڈاون کررکھا ہے ۔ برسوں سے مسلمانوں کو متعدد قسم کی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ان کے عبادات اور اسلامی طر ز زندگی پر وہاں کی حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے۔