عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
Firing in Oman: عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایک مسجد کے پاس پیر(15 جولائی، 2024) کو جم کرگولی باری ہوئی۔ عمان کے وزیرخارجہ نے جانکاری دی ہے کہ اس فائرنگ میں ایک ہندوستانی شہری کی جان چلی گئی تو وہیں ایک زخمی ہے۔ اس فائرنگ میں مہلوکین کی تعداد 6 بتائی گئی ہے، جس میں سے 4 پاکستان کے ہیں۔
فائرنگ میں 30 سے زیادہ افراد زخمی
رائل عمان پولیس نے آن لائن جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ گولی باری عمان کی راجدھانی مسقط کے وادی کبیرعلاقے میں ہوئی۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کس وجہ سے کیا گیا تھا۔ آفیشیل اعدادوشمار کے مطابق، اس گولی باری میں 30 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے 4 شہری ہلاک
پولیس نے بتایا کہ گولی باری میں شامل تین بندوق برداروں کو مارگرایا گیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس حادثہ میں کم از کم چارپاکستانی مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 30 پاکستانیوں کا اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، عمان میں پاکستان کے سفیرعمران علی نے کہا کہ اس مسجد میں بیشتر جنوبی ایشیائی شہری آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کم ازکم 4 لاکھ پاکستانیوں کا گھرہے۔ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وہ اس دہشت گرانہ حملے سے بہت مایوس ہیں۔
Following the shooting incident reported in Muscat city on 15 July, Foreign Ministry of Sultanate of Oman has informed that one Indian national has lost his life & another is injured. Embassy offers its sincere condolences & stands ready to offer all assistance to the families.
— India in Oman (Embassy of India, Muscat) (@Indemb_Muscat) July 16, 2024
امریکی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کو کیا الرٹ
مسقط میں امریکی سفارت خانہ نے گولی باری کے بعد سیکورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرکے کہا کہ امریکی شہریوں کو محتاط رہنا چاہئے اورمقامی اخباروں پرنظررکھنی چاہئے۔ ہمارے شہری مقامی افسران کے حکم پرعمل کریں۔
بھارت ایکسپریس-