Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

ایران نے آبنائے ہرمزکو بند کرنے کے اپنے فیصلے کو لبنان میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی سے جوڑا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ یہ حملے جنگ بندی اورمعاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ لمبنی میں منعقدہ یہ پروگرام یوگا کی لازوال اقدار، صحت، باہمی ہم آہنگی اور مجموعی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس میں مقامی برادری نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی بھی جمعہ کو سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ قطر کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے والا ملک تصور کیا جا رہا ہے۔

جاپان میں منعقدہ یوگا پروگرام میں اکیس سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ بارش کے باوجود شرکا نے جذبے کے ساتھ یوگا کی مشق جاری رکھی۔ تقریب کے دوران مثبت توانائی، مسکراہٹوں اور بھرپور جوش و خروش کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ایران کوئی ٹول نہیں وصول کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وارننگ دی کہ اگر ایران ڈیل پوری نہیں کرپاتا تو اس اہم شاہراہ پرامریکہ ٹول لگا سکتا ہے۔

امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے ایران کا ایک وفد ہفتے کی دیر رات سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا۔ سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں ایرانی وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتی ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات لوسرن کے قریب ہونے کی توقع ہے۔ یہ بات چیت سفارتی عمل میں تاخیر کے بعد شروع ہو رہی ہے۔ وینس کے مطابق اعلیٰ سطحی ملاقات سے پہلے ہی مختلف فریقوں کے تکنیکی مذاکرات کار مشاورت میں مصروف تھے۔

بنگلہ دیش میں صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملک کے سائبر سکیورٹی قانون کے تحت ایک صحافی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ معاملہ مقامی حکومت، دیہی ترقی اور کوآپریٹو امور کے وزیرِ مملکت میر شاہے عالم سے متعلق مبینہ طور پر ہتک آمیز رپورٹس کی اشاعت سے جڑا ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش اس کا پہلا ردعمل ہے اور اگر مفاہمتی معاہدے کی مزید خلاف ورزیاں ہوئیں تو آئندہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مخالف فریق کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ ایران نے امریکہ پر بھی الزام عائد کیا کہ اس نے معاہدے کی پہلی شق پر عمل درآمد نہ کرکے بداعتمادی اور وعدہ خلافی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد جنوبی لبنان میں پھر تشدد کی بات سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی ہوائی اورڈرون حملوں میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی خبرہے۔ کئی گھرتباہ ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے بفرزون سے فوج نہیں ہٹائی ہے، جس سے جنگ بندی پرسوال کھڑے ہوگئے ہیں۔