Bharat Express

بین الاقوامی

انتخابات میں کملا ہیرس کو سخت ٹکر دینے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ انٹرویو لائیو کیوں نہیں ہے؟ یہ انٹرویو پہلے ریکارڈ اور ایڈٹ کیا گیا، کیونکہ کملا  ہیرس میں لائیو انٹرویو دینے کی ہمت نہیں ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 40,602 افراد ہلاک اور 93,855 زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی مناب زمین سے بات کرتے ہوئے شفیق الرحمان نے کہا، 'ہم ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور پڑوسیوں کو اپنی مرضی سے نہیں بدلا جا سکتا۔ یہ ایسی چیز ہے، جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت 219 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈیوڈ کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ اب حماس رہنما کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے یحییٰ شنوارکا نام لئے بغیرکہا کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی قسمت بڑی حد تک ایک سوال ہے، جس کا جواب حماس کے رہنما دے سکتے ہیں۔

سویڈش پراسیکیوٹرز نے عراقی نژاد مسیحی کارکن سلوان مومیکا اور ان کے ساتھی سلوان نجم پر 2023 میں چار مواقع پر ’ایک نسلی گروہ کے خلاف تحریک چلانے‘ کا الزام عائد کیاہے۔

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ براہ راست دوطرفہ تجارت نہیں ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے بلاک کے ممبران سے پوچھا ہے کہ کیا وہ کچھ اسرائیلی وزراء پر فلسطینیوں کے خلاف "نفرت انگیز پیغامات" کی وجہ سے پابندیاں لگانا چاہتے ہیں جو ان کے بقول بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پروفیسر محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بدھ کے روز سب سے بڑی اسلامی جماعت 'جماعت اسلامی' پر سے پابندی اٹھا لی ہے۔ حکومت نے یہ کہتے ہوئے پابندی اٹھا لی ہے کہ جماعت کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 10 دنوں میں دوسری بار اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کملا ہیرس پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ اس سے قبل 18 اگست کو ٹرمپ نے ڈیلی میم کی ٹیم کی ایک ویڈیو شیئر کرکے کملا ہیرس پر حملہ کیا تھا۔