Bharat Express

بین الاقوامی

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرنے کے بعد، الیگزینڈر شالن برگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا، 'ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا آسٹریا کے تاریخی دورے پر پرجوش استقبال۔

آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل ایوارڈ 1917 میں روسی انقلاب کے بعد ختم کر دیا گیا تھا لیکن سوویت یونین کے بعد کے دور میں اسے دوبارہ شروع کیا گیا۔

روس کی راجدھانی ماسکو میں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پتن کے درمیان دوطرفہ میٹنگ ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کا موضوع اٹھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ یوکرین جنگ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امن بحالی کے لئے ہندوستان ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ایجنٹ نے اطلاع دی تھی کہ نومبر 2023 سے روس-یوکرین سرحد پر تقریباً 18 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔

انتخابی بحث میں کمزور ثابت ہونے کے بعد، پارٹی کے اپنے ارکان پارلیمنٹ اب بائیڈن پر صدارتی انتخاب سے خود کو دور کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اس قابل نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کر سکیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کواسرائیل کے جنگی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہ کرلے اس وقت تک ہمیں جنگ جاری رکھنا ہوگی۔

پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں ہے، آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، تاہم آزادی اظہار رائے پر قانون کے مطابق کچھ پابندی بھی ہوتی ہیں، سوشل میڈیا اور ایکس پر ملکی اداروں کےخلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں اپنی کارکردگی کو ایک بری رات قرار دیا ہے، کیونکہ اس کے بعد سے ان کی مقبولیت کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے۔ ان کی پارٹی نے ان کی صحت پر سوالات اٹھائے۔

انتخابی نتائج آنے کے بعد شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیراعظم گیبریل اٹل نے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نیا وزیر اعظم نہیں بنتا، وہ وزیر اعظم ہی رہیں گے۔

روس میں ہندوستان کے سفیر ونے کمار نے کہا، 'وزیراعظم مودی اور صدر پوتن کے درمیان نجی ملاقات ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ڈیلیگیشن لیول پر بات چیت ہوگی۔ صدر پوتن وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے لنچ کی میزبانی کریں گے۔