Bharat Express

بین الاقوامی

سعودی عرب میں 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ ایسے میں وہاں پہلا روزہ کل یعنی 23 مارچ کو رکھا جائے گا۔ ساتھ ہی ہندوستان میں 23 مارچ کو چاند نظرآنے کی امید ہے اور 24 مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

پاکستان اور افغانستان میں منگل کو 6.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے لوگ گھروں اور دفتروں سے نکل کر باہر آگئے۔ دونوں ممالک کے کئی حصوں میں آئے زلزلے کی وجہ سے کم از کم 9 افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے چیف جسٹس سے جانچ کرانے کی گزارش کی کہ کیسے یہ 20 یا اتنے 'نامعلوم افراد' اعلیٰ سطحی سیکورٹی والے عدالتی احاطے میں گھسے۔

اخبار میں شائع ہونے والے مضمون کے مصنف والٹر رسل میڈ ہیں۔ میڈ دراصل ایک ماہر تعلیم ہیں اور امریکہ کے مشہور ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں اہم اسٹریٹجک اور بین الاقوامی امور پڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے ایسپین انسٹی ٹیوٹ کے ممبران بھی ہیں۔

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال پر توجہ دیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر وہ جیل بھی گئے تو اس کا انتخابی نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

خالصتان کے حامیوں نے سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کے احاطے میں گھس کر نعرے لگائے اورخالصتانی جھنڈے بھی لہرائے۔

ICC-Russia stand off: روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ اس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر اور ججوں کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے، جنہوں نے جمعہ کو جنگی جرائم کے الزام میں پوتن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔

مودی نے کہا، اسی لیے ہم نے یہ پہل کی ہے۔ ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری ہماری باہمی جمہوری اقدار اور بین الاقوامی فورمز پر قانون کی حکمرانی کے احترام پر مبنی ہے۔ کشیدا نے ہندوستانی سرزمین پر آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے اپنے منصوبے کا انکشاف کیا۔

پنجاب پولیس اب تک امرت پال کے 112 حامیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ امرت پال کی تلاش میں پولیس نے اتوار کو فلیگ مارچ کیا اور ریاست بھر میں تلاشی مہم شروع کی۔ پ

خالصتانی حامیوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں قومی پرچم اتار کر ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ حکومت ہند نے سخت مذمت کی ہے۔