پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گرفتار۔ (فائل فوٹو)
سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان جل رہا ہے۔ پورے ملک میں تشدد کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ عمران خان کے حامی آگ زنی اورتوڑپھوڑکر رہے ہیں۔ تشدد کے سبب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو کورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کوجہاں حراست میں رکھا گیا ہے، وہیں عدالت لگائی گئی اورعدالتی حراست پرسماعت ہوئی۔ جانچ ایجنسی نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو(نیب) نے عمران خان کی 14 دنوں کی حراست کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پرعدالت نے عمران خان کو 8 دنوں کی ریمانڈ پربھیج دیا ہے۔
ہمیں چئیرمین عمران خان کی زندگی کے بارے میں شدید خطرات لاحق ہیں. ہمارا لیڈر ان لوگوں کی تحویل میں ہے جن سے اسے خطرہ ھے۔ دوسری بات کل تک تو فوج بہت مصروف تھی اور انتخابات کے لئے میسر نہیں تھی لیکن یہ کیا کرشمہ ہوگیا ھے کہ آج پنجاب اور کے پی میں فوج تعینات کردی گئی ھے؟ قوم بے وقوف… pic.twitter.com/aLZMQDMSbz
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 10, 2023
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان منگل کواسلام آباد ہائی کورٹ میں کچھ معاملوں میں سماعت کے لئے پہنچے ہوئے تھے۔ جب عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر اپنے بایومیٹرکس کرا رہے تھے، تبھی پاکستانی فوج کے رینجرس نے انہیں گرفتارکرلیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس