Bharat Express

بین الاقوامی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نمیبیا یونیورسٹی کے مکمل طور پرتیار آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کیا جسے ہندوستانی تعاون سے بنایا گیا  ہے ۔ جسے انڈیا نمیبیا سنٹر آف ایکسیلنس ان انفارمیشن ٹیکنالوجی یعنی آئی این سی ای آئی ٹی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو سرینام کے  صدر کے ذریعہ سرینام کے اعلیٰ ترین  سول ایوارڈ ’گرینڈ آرڈر آف دی چین آف دی یلو اسٹار‘ سے نوازا گیا۔اعزاز حاصل کرنے پر اپنے بیان میں صدرجمہوریہ نے  اس اعزاز سے نوازنے کے لئے صدر سنتوں کی اور حکومت سرینام کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستان ایک "متحرک جمہوریت" ہے اور جو کوئی بھی نئی دہلی کا سفر کرتا ہے وہ خود اسے دیکھ سکتا ہے، وائٹ ہاؤس نےوزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں جمہوریت کی صحت پر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک وائبرنٹ ڈیموکریسی والا ملک ہے۔

یوکرین اور روس پہلے بھی ایک دوسرے پر ڈیم کو حملوں سے نشانہ بنانے کا الزام لگاتے رہے ہیں اور گزشتہ اکتوبر میں زیلنسکی نے پیش گوئی کی تھی کہ روس سیلاب پیدا کرنے کے لیے ڈیم کو تباہ کر دے گا۔

امریکہ میں ایک نجی طیارہ اتوار کو حادثے کا شکار ہو گیا۔ امریکی حکام کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا طیارہ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور امریکی ریاست ورجینیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے 2023 کے لیے افغانستان کے امدادی منصوبے کے بجٹ کوکم کرکے 3.2 بلین ڈالر کر دیا ہے جو کہ سال کے شروع میں 4.6 بلین ڈالرطے کیا تھا ۔افغان خواتین کے لیے کام کرنے والی این جی اوز اور اقوام متحدہ کے لیے حالیہ پابندیوں نے پیچیدگی کی ایک اور تہہ کا اضافہ کیا ہے۔

سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی میں اب تک 1800 لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔1.2 ملین سوڈانی شہری پوری طرح سے بے گھر، بے یارومددگار اور لاچار ہوچکے ہیں ، جبکہ چار لاکھ سوڈانی شہری ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

وفود کی سطح کی بات چیت سے قبل وزیر آسٹن کو نئی دہلی میں تینوں افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر دیا۔ امریکی وزیر دفاع 4 جون 2023 کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے۔

آرڈرن کو 5 جون کو کنگ چارلس کی سالگرہ کی چھٹی کے موقع پر نیوزی لینڈ کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز "ڈیم گرینڈ کمپینین"دیا گیا ہے ۔ جسے ڈیم ہوڈ زکا نام بھی دیا جاتا ہے۔ایوارڈ یافتہ کا انتخاب عام طور پر نیوزی لینڈ میں وزیر اعظم کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور پھر برطانوی بادشاہ، ریاست کے سربراہ کے ذریعہ اس کی منظوری دی جاتی ہے۔

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان تعاون کے پہلے مشترکہ کمیشن کی مشترکہ صدارت کی جس میں نمیبیا کے نائب وزیر اعظم نیتمبو نندی-ندیتواہ نے توانائی، گرین ہائیڈروجن، نقل و حمل، کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل، فارماسیوٹیکل، خوراک کی حفاظت، سائنس، ٹیکنالوجی ، ثقافت اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔