Bharat Express DD Free Dish

Former Prime Minister Imran Khan convicted in the Tosha Khana case: سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار، 3 سال قید کی سزا، اب وہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے

پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا کے اعلان کے بعد عمران خان کو عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سزا ملنے کے بعد عمران خان آئندہ تین سے پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان۔ (فائل فوٹو)

Former Prime Minister Imran Khan convicted in the Tosha Khana case: عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت کی جانب سے عمران خان پر ایک لاکھ روپے کا مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اب ایسی صورتحال میں عمران آئندہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ اسی دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات ہوں گے۔ ایسی صورتحال میں تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان الیکشن
نہیں لڑ سکیں گے۔

عمران خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کے بعد عمران خان 5 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر 2024 کالوک سبھا انتخاب لڑیں گی ،این ڈی اے کے اتحادی پارٹی سے ملا بڑا آفر

پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا کے اعلان کے بعد عمران خان کو عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سزا ملنے کے بعد عمران خان آئندہ تین سے پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read