Bharat Express

بین الاقوامی

سعودی عرب نے اسلامی تعاون تنظیم سے حماس اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی الاخباریہ نیوز سائٹ کے مطابق، مملکت نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی حفاظت پر پڑنے والے تناؤ کے اثرات سے نمٹے۔

وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے۔ ہندوستان اس وقت اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جنگ میں شامل نہ ہو۔ امریکہ کے اعلیٰ ترین جنرل نے ایران کو اسرائیل اور حماس کی جنگ میں شامل نہ ہونے کی  وارنگ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ تنازع مزید بڑھے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے محمود عباس سے کہا کہ خلیجی ریاست فلسطینی عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

چین نے دونوں فریقوں سے امن بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ "ہمیں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ پر گہری تشویش ہے۔ ہمیں دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں سے بہت دکھ ہوا ہے۔

Israel Palestine War: اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس جنگ میں 72 گھنٹوں میں 1600 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس درمیان یوروپی یونین نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔

فلسطینی حامی پیر کو شام 6 بجے (GMT) کے قریب اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ اس دوران کچھ مظاہرین کو جھنڈوں اور شعلوں کے ساتھ لیمپ پوسٹوں پر چڑھتے دیکھا گیا۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بماری سے مرنے اور زخمیوں کی تعداد ان ڈیٹا سے کئی گناہ زیادہ ہے ۔ جو میڈا بتارہی ہے ۔ جس طرح سے اسرائیل بم برسارہا ہے ۔ کیا یہ تعداد کم از کم 560 ہوسکی ہے؟

یرغمالیوں کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی جانب سے معصوم اسرائیلیوں کے خلاف کیے جانے والے وحشیانہ حملے چونکا دینے والے ہیں۔ انہوں نے گھروں میں گھس کر خاندانوں کو قتل کیا، تہواروں میں سینکڑوں نوجوانوں کو قتل کیا، بچوں اور بوڑھوں کو اغوا کیا۔

حماس کی قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ کسی بھی طرح کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی صورت میں ہماری حراست میں موجود قیدیوں میں سے ایک ایک کو افسوس کے ساتھ پھانسی دیں گے اور ہم اس پھانسی کو نشر کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔