Bharat Express

بین الاقوامی

پاکستان کے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھماکہ خیز اشیا سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پڑوسی ملک میں 8 فروری کوووٹنگ ہونی ہے اور اس سے پہلے ہو رہے دہشت گردانہ حملوں نے انتظامیہ کی نیند اڑا دی ہے۔

کارپورل سربجیت سنگھا نے کہا کہ افسران نے واقعہ کے بارے میں علاقے کے پڑوسیوں اور عینی شاہدین سے بات کی ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے کہا کہ جولاشییں اسرائیلی فوج لے گئی تھی، انہیں ریڈ کراس کے ذریعہ حماس افسران کولوٹا دیا گیا ہے، جنہیں غزہ کے ایک اجتماعی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران سینیٹر لنڈسے گراہم نے میٹا کے سی ای او پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا - آپ اور آپ کے ساتھ کھڑی دیگر کمپنیوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

پولیس کی حفاظت میں درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ الگ الگ گروپس میں داخل ہوئے اور مسجد کے صحنوں میں ادھر سے ادھر گشت کرنے لگے۔مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا  چکرتقریباً روزمرہ کا واقعہ بن گیا ہے۔

لداخ میں ہندوستانی چرواہوں کو روکے جانے اور ان کے ساتھ بحث کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے لکھا ہے، 'چین اپنی حرکات سے باز نہیں آ رہا ہے۔ اب لداخ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

  شکایت میں منیکا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انصاف کے مفاد میں خان اور بشریٰ کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اکثر روحانی علاج کی آڑ میں ان کی غیر موجودگی میں گھنٹوں ان کے گھر جاتے تھے جو نہ صرف ناپسندیدہ بلکہ غیر اخلاقی بھی تھا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس ہر اُس سنجیدہ اور عملی اقدام کا خیر مقدم کرے گی جو قیدیوں کے تبادلے سمیت غزہ میں جنگ و محاصرے کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی دوبارہ بحالی کا باعث بنے۔ واضح رہے کہ پیرس میں امریکہ، اسرائیل، مصر اور قطر کے مذاکرات کار غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے کسی نتیجے تک پہنچے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت ’آئی سی جے ‘ میں گھسیٹنے پر جنوبی افریقہ کی ستائش کرتے ہوئے حکومت ہند اور مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباؤ بنائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ یہ تبدیلی دھیرے دھیرے کی جائے گی تاکہ پاکستان میں عوامی سطح پر کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو ۔جیسا کہ ماضی میں کچھ دوسرے ممالک میں دیکھا گیا ہے۔