Bharat Express

بین الاقوامی

غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اب تک کم از کم 10,022 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 4,104 بچے بھی شامل ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اسپتال زخمیوں کا علاج نہیں کرسکتے ہیں۔ کھانے اور پینے کے لئے صاف پانی ختم ہو رہا ہے اور مالی امداد بھی مناسب نہیں ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اردن جانے والی پرواز میں ایک درجن مسلمان مسافروں کو پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ کے بورڈنگ ایریا میں نماز ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کی علاقائی ڈائریکٹر روبا جراحت نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا: "فلسطینی لیبر مارکیٹ پر موجودہ بحران کے نتائج کے بارے میں ہمارے جائزے کے انتہائی تشویشناک نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

غزہ پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور جنگ ختم کرنے کے مطالبات ہو رہے ہیں ۔لیکن جنگ بندی کا کوئی امکان نظر نہیںآرہا ہے۔ فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے اب غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے اتوار (5 نومبر) کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے اسرائیل-حماس تنازعہ کے حوالے سے فون پر بات کی۔ جے شنکر نے کہا، "(عامر-عبداللہیان) کو تنازعہ کو روکنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تھا۔"

Israeli IDF control over military compound in Gaza: گزشتہ ایک ماہ سے حماس اورفلسطین کے خلاف اسرائیل کے ذریعہ کی جارہی کارروائی کے بعد پیر کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر جم کرحملہ کیا ہے۔

پاکستان کے جمعیۃ علمائے اسلام پارٹی کے سربراہ نے قطر میں حماس لیڈران سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے حماس سربراہ سے بھی ملاقات کی اور ساتھ دینے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کا فرض ہے کہ وہ اسرائیل کی نا انصافی کے خلاف متحد ہوں۔

سوئس گروپ IQair کی جانب سے دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ یہ گروپ فضائی آلودگی کی بنیاد پر ایئر کوالٹی انڈیکس تیار کرتا ہے۔

Israel-Palestine War: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس درمیان غزہ پٹی کے ایک اور پناہ گزیں کیمپ میں دھماکہ ہوا ہے۔ حالانکہ حملے سے متعلق اسرائیلی فوج نے فوراً کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا نام وحید گل بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیم امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کا پتہ نہیں چل سکا۔