Bharat Express

بین الاقوامی

میئر لندن صادق خان نے شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ لی اینڈرسن کابیان جلتی پرتیل کا کام کرےگا۔صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کو ’اسلامو فوبک، مسلم مخالف اور نسل پرستانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ رشی سنک اور کابینہ کی طرف سے خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے۔

غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال میں محمود فتوح نامی 2 ماہ کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کر گیا ہے۔وفا نیوز ایجنسی کے مطابق بچے کی موت اس وقت ہوئی جب اس کے لیے دودھ اور بنیادی سامان نہ مل سکا۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق حماس نے اسرائیل کی طرف سے پیش کی گئی تقریباً تمام تجاویز سے اتفاق کیا ہے

شدید طوفان کے باعث ناروے کے کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث ایئرلائنز اور کشتی چلانے والوں کو اپنی خدمات بند کرنا پڑیں۔ اس کے علاوہ بدھ اور جمعرات کے روز سڑکیں، سرنگیں اور پل بند رہے اور طوفان کے باعث اسکول بھی بند رکھے گئے۔

دوسری جانب نکی ہیلی نے 77 سالہ سابق صدر کی ذہنی صحت پر بار بار سوال اٹھایا اور خبردار کیا کہ ٹرمپ کے صدر بننے سے ' 'Anarchy ' ہوگی۔ ان سب باتوں کے باوجود ہیلی کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

ایرانی فوج نے پاکستانی سرحد میں داخل ہو کر جیش العدل کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ 'بشریٰ بی بی کو مسالہ دار کھانا کھلانے کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔' انہوں نے کہا کہ ملک کی سابق خاتون اول ناشتہ کرنے سے قاصر تھیں کیونکہ مسالہ دار کھانے سے منہ میں چھالے پڑ گئے تھے۔

برطانوی وزیر خارجہ لارڈ کیمرون نے جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو " ہارنے کی قیمت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

قابل ذکرہے کہ پنجاب اسمبلی 371 نشستوں کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا منتخب ایوان ہے، جس میں 297 جنرل نشستیں اور 74 مخصوص نشستیں ہیں، جن میں سے 66 خواتین اور8 اقلیتوں کے لئے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز جولی کوزاک نے کہا کہ 11 جنوری کو قرض دہندہ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت 1.9 بلین ڈالر کی قسط فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے