Bharat Express

Viral Video: ناروے میں مچھلی نے کیا ایسا کارنامہ کہ آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے، ویڈی تیزی سے ہو رہی ہے وائرل

شدید طوفان کے باعث ناروے کے کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث ایئرلائنز اور کشتی چلانے والوں کو اپنی خدمات بند کرنا پڑیں۔ اس کے علاوہ بدھ اور جمعرات کے روز سڑکیں، سرنگیں اور پل بند رہے اور طوفان کے باعث اسکول بھی بند رکھے گئے۔

وائرل ویڈی

Fish attacks weatherman in Norway: ناروے سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جسے دیکھ کر آپ اپنی ہنسی نہیں روک بائیں گے۔ یہاں ایک مچھلی نے ہوا میں چھلانگ لگا کر ایک شخص کے چہرے پر حملہ کر دیا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔ دراصل ناروے میں ایک رپورٹر موسم (Norway Storm) پر لائیو رپورٹنگ کر رہا تھا کہ اس دوران ایک مچھلی نے ہوا میں چھلانگ لگاتے ہوئے رپورٹر کے منہ پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے رپورٹر گر جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے وہ پانی کی لہر کے زد میں آنے سے بچ گیا۔ حالانکہ، وہ فوراً کھڑا ہو گیا اور رپورٹنگ شروع کر دی۔ ہنسنے پر مجبور کر دینے والا یہ لمحہ کیمرے میں قید ہو گیا۔ اب یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ہوا میں اڑی مچھلی نے منہ پر کیا حملہ

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹر لائیو رپورٹنگ کر رہا تھا کہ اچانک ہوا میں اڑتی ایک مچھلی اس کے چہرے پر جا لگی جس سے رپورٹر نیچے گر گیا۔ اسی دوران ایک زور دار لہر وہاں آئی اور کسی طرح خود پر قابو پا کر کھڑا ہو گیا۔ اگر وہ محتاط نہ ہوتا تو لہر اسے بہا کر لے جا سکتی تھی۔ یہ ویڈیو کیمرہ مین ڈیوڈ جورجین ویگ نے ریکارڈ کی تھی۔

 

موسم کی لائیو رپورٹنگ میں خطرہ!

کیمرہ مین نے موسم کی لائیو رپورٹنگ کے دوران درپیش خطرات کو دکھایا۔ اس ویڈیو کو X پر اب تک 2 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس پر صارفین مختلف قسم کے ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ اسے رپورٹنگ کے دوران ایک مسئلہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جب کہ کچھ رپورٹر کے تحمل کی تعریف کر رہے ہیں۔

ناروے کو شدید طوفان کا سامنا

آپ کو بتاتے چلیں کہ ناروے کو تیس سالوں میں اپنے بدترین طوفان کا سامنا ہے، کیونکہ اسکینڈینیوین ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی ہوائیں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ناروے کے دوسرے سب سے بڑے شہر برگن کے شمال مشرق میں واقع قصبے لیرڈال کے قریب چودہ مسافروں کو لے جانے والی ایک بس آندھی کے باعث سڑک پر گر گئی، حالانکہ اس میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کرولینا کے ریپبلکن پرائمری انتخابات میں نکی ہیلی کو دی شکست، ٹرمپ جو بائیڈن کو چیلنج کریں گے

شدید طوفان کے باعث ناروے کے کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث ایئرلائنز اور کشتی چلانے والوں کو اپنی خدمات بند کرنا پڑیں۔ اس کے علاوہ بدھ اور جمعرات کے روز سڑکیں، سرنگیں اور پل بند رہے اور طوفان کے باعث اسکول بھی بند رکھے گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read