Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

بھارت کے وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ ایس۔ جے شنکر 2 فروری سے 4 فروری تک امریکہ کے دورے پر ہوں گے۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر امریکہ کا اہم دورہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بس ٹرنیوکاکس بے کے قریب چل رہی تھی، جو فرنٹ لائن سے تقریباً پینسٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حملے کی شدت کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا اور موقع پر ہی کئی افراد کی موت ہوگئی۔

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک مرحلے میں داخل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات اور کھلی دھمکیوں کے تبادلے نے مشرقِ وسطیٰ میں بے چینی بڑھا دی ہے۔ ایک طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ امریکہ ہر ممکن طریقے سے ایران سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، تاہم وہ بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب ایران مسلسل خبردار کر رہا ہے کہ کسی بھی حملے کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتوار کے روز امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار جنگ آسانی سے ختم نہیں ہوگی۔ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو یہ علاقائی جنگ میں بدل جائے گی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آئندہ ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، جس سے نہ صرف کاراکاس کو اقتصادی فائدہ پہنچے گا بلکہ نئی دہلی ایرانی تیل سپلائی سے بھی دور ہو جائے گا۔

بھارت کے بجٹ 2026-27 سے قبل دنیا کی بڑی معیشتوں کے بجٹ ماڈلز پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ امریکہ سے لے کر چین تک، ہر ملک اپنی ضروریات کے مطابق بجٹ کی ترجیحات طے کرتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان ممالک کے بجٹ میں کیا خاص باتیں شامل ہوتی ہیں؟

ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ایران بھی سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعہ کے روز استنبول میں کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن وہ کسی قسم کی دھمکی یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان ایران سے اہم خبریں سامنے آرہی ہیں۔ جنوبی بندرگاہی شہربندر عباس میں ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 منزلہ عمارت کی دو منزلیں گرگئیں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت اور عرب ممالک کے درمیان عوامی سطح پر موجود مضبوط اور تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

بی ایل اے کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری ایک علیحدہ پیغام میں گروپ کے کمانڈر اِن چیف بشیر زیب بلوچ نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور پاکستانی فوج کے خلاف جدوجہد میں شامل ہوں۔