Pakistan News: عمران خان کی پارٹی نے انتخابی نشان بچانے کی آخری کوشش میں پہنچی سپریم کورٹ، جمعے کے روز عرضی پر ہوگی سماعت
22 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران کی پارٹی کے تنظیمی انتخابات کو مسترد کر دیا تھا اور پارٹی کا انتخابی نشان کرکٹ بیٹ بھی منسوخ کر دیا تھا۔ دسمبر میں ہوئے انتخابات میں بیرسٹر گوہر خان پارٹی کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے۔
Dahra Global case in Qatar: قطر میں بحریہ کے 8 سابق افسر کی سزا کے خلاف اپیل کرے گی حکومتِ ہند، وزارت خارجہ نے دی تازہ جانکاری
قطر میں واقع الدہرہ گلوبل ٹیکنالوجی میں کام کرنے والے آٹھ ہندوستانیوں کو اگست میں مبینہ جاسوسی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پھر ان سب کو 26 اکتوبر کو موت کی سزا سنائی گئی۔ حالانکہ، قطر نے ان الزامات کے حوالے سے سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔
Militia leader killd in Baghdad: بغداد میں ملیشیا کے لاجسٹک ہیڈکوارٹر پر فضائی حملہ، تنظیم کے ایک سینئر کمانڈر کی ہوئی ہلاکت
بغداد میں فلسطین روڈ پر جہاں حملہ ہوا وہاں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ عراقی جنگی طیارے آسمان پر نظر آئے۔
China’s Global Times acknowledges PM Modi’s Leadership: چین کے گلوبل ٹائمز نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی اوربین الاقوامی تعلقات میں بہتری کا اعتراف کیا
فوڈان یونیورسٹی، شنگھائی میں سینٹرفارساؤتھ ایشین اسٹڈیزکے ڈائریکٹرژانگ جیاڈونگ کا لکھا ہوا مضمون، گزشتہ چاربرسوں میں ہندوستان کی نمایاں کامیابیوں پرروشنی ڈالتا ہے۔ یہ مضمون ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی، شہری نظم ونسق میں بہتری، اوربین الاقوامی تعلقات، خاص طور پر چین کے ساتھ رویہ میں ایک تبدیلی کااعتراف کرتا ہے۔
Blinken on new Mideast crisis trip: ایک بار پھر اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کررہے ہیں امریکی وزیر خارجہ
اینٹنی بلنکن جمعرات کی شام واشنگٹن سے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ان کے دورے میں اسرائیل بھی شامل ہے۔عہدے دار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم انٹونی بلنکن اس سے قبل متعدد عرب ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ سات اکتوبر کے بعد یہ بلنکن کا خطے کا چوتھا اور اسرائیل کا پانچواں دورہ ہوگا۔
Saudi Arabia Discovers New Gold Deposits: سعودی عرب کو اللہ نے پھر کیا مالا مال، مکہ مکرمہ میں سونے کے سب سے بڑے ذخیرہ کا انکشاف، دنیا رہ جائے گی حیران
سعودی عرب کے مکہ شہر میں ایک سونے کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، جو اس سال کی شروعات میں سعودی عرب کے لئے بے حد بڑی خبر اور خوشخبری کہی جاسکتی ہے۔
Australian Pastor Gold David converted to Islam: آسٹریلیائی پادری گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرلیا، یہاں جانئے انہوں نے کیا رکھا اپنا نام؟
آسٹریلیائی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق پادری گولڈ ڈیوڈ نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے۔
Deadly explosions target Soleimani death anniversary: ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 211 سے زائد ہلاکتیں
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
Turkey detains 34 people suspected of ties to Israel’s Mossad:ترکیہ پولیس نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 34 ایجنٹوں کو گرفتار کیا
ترکیہ کےوزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا تھا کہ مشتبہ افراد کو استنبول سمیت 57 مقامات سے حراست میں لیا گیا تھا، جسے "آپریشن مول" کا نام دیا گیا تھا، اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا مقصد ترکیہ میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی شناخت، نگرانی، حملہ اور اغوا کرنا تھا۔اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ افراد جعلی خبریں اور غلط معلومات بھی پھیلا رہے تھے۔
Argentina Earthquake: جاپان کے بعد ارجنٹائن میں بھی کانپی زمین ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 تھی
فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے لیکن بعض عمارتوں میں دراڑیں ضرور دکھائی دی ہیں۔ صبح زلزلے کے بعد ہلچل مچ گئی کیونکہ زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔