Bharat Express

Trump deports migrants to India: امریکہ سے ہندوستانی تارکین وطن کی ملک بدری شروع ،ٹرمپ نے جہاز میں بھر کر ہندوستانیوں کو بھیجا واپس

یا درہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار، ہم غیر قانونی تارکین وطن کا سراغ لگا رہے ہیں، انہیں فوجی طیاروں میں لوڈ کر رہے ہیں، اور انہیں واپس بھیج رہے ہیں جہاں سے وہ آئے تھے۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ پیر کے روز ایک امریکی فوجی طیارہ تارکین وطن کو لے کر امریکہ سے ہندوستان روانہ ہوا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار نے یہ جانکاری دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ C-17 فوجی طیارہ تارکین وطن کے ساتھ روانہ ہو گیا ہے۔ اہلکار نے یہ بھی کہا کہ یہ طیارہ کم از کم 24 گھنٹے سے پہلے نہیں آئے گا۔

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ کی کارروائی

ٹرمپ امیگریشن پر بہت سخت موقف اختیار کر رہے ہیں، یہ ان کے بڑے انتخابی وعدوں میں سے ایک ہے۔ اب تک امریکہ مہاجرین کو لے جانے والے چھ طیارے لاطینی امریکہ بھیج چکا ہے۔ ان میں سے صرف چار طیارے گوئٹے مالا میں اترنے میں کامیاب ہوئے۔یا درہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار، ہم غیر قانونی تارکین وطن کا سراغ لگا رہے ہیں، انہیں فوجی طیاروں میں لوڈ کر رہے ہیں، اور انہیں واپس بھیج رہے ہیں جہاں سے وہ آئے تھے۔

وہیں دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی بات چیت کے بعد کہا تھا کہ جب امریکہ سے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو واپس لانے کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم “وہ کریں گے جو صحیح ہے”۔ بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا ہےکہ ہندوستان اور امریکہ نے تقریباً 18,000 ہندوستانی تارکین وطن کی شناخت کی ہے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں ہیں۔ امریکہ کی طرف سے جاری کردہ زیادہ تر H-1B ویزا ہندوستانی لوگوں کو دیئے جاتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ جب میں دوبارہ منتخب ہوجاؤں گا تو ہم امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری مہم شروع کریں گے۔

ٹرمپ کے ٹیرف نے خطرے کی گھنٹی بجائی

وہیں دوسری جانب ٹرمپ اکثر اپنے امیگریشن ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے فوج کا استعمال کرتے نظرآرہے ہیں۔ انہوں  نے فوج کو امریکہ-میکسیکو کی سرحد پر بھیجا ہے، تارکین وطن کو رکھنے کے لیے فوجی اڈے استعمال کیے ہیں، اور انھیں امریکہ سے باہر بھیجنے کے لیے فوجی ہوائی جہاز استعمال کیے ہیں۔ تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے علاوہ ٹرمپ کے ٹیرف نے بھی دنیا کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر محصولات عائد کیے ہیں،حالانکہ اس کو ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیا ہے،لیکن چین پر برقرار رکھا ہے۔ اب وہ یورپی یونین (EU) پر بھی ٹیرف لگانے جا رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے برطانیہ کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دینے کا عندیہ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read