Bharat Express

United States: نکی ہیلی نے ریپبلکن صدارتی امیدوار سے دستبردار ہونے کا کیافیصلہ !، ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان مقابلہ آرائی

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت حریف نکی ہیلی نے اپنی صدارتی انتخابی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل  بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی دوڑ میں شامل نکی ہیلی نے خود کو انتخابی دوڑ سے الگ کر لیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت حریف نکی ہیلی نے اپنی صدارتی انتخابی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نکی ہیلی کے اس بڑے فیصلے کے بعد اب ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے راستہ تقریباً صاف ہو گیا ہے۔ ٹرمپ اب تیسری بار ریپبلکن امیدوار کے طور پر امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو ‘Super Tuesday’ میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ ادھر جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی مایوس ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘Super Tuesday’ امریکہ میں پرائمری انتخابی عمل کا دن ہے۔ اس دن بیشتر ریاستوں میں پرائمری اور کاکس کے انتخابات ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں 5 مارچ کو 16 امریکی ریاستوں اور ایک علاقے کے ووٹرز نے آئندہ صدارتی امیدواروں کو ووٹ دیا۔ ٹرمپ نے اس انتخابی عمل پر غلبہ حاصل کیا۔

بھارت ایکسپریس۔