Bharat Express

بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے رفح میں خوراک کی تقسیم کا پروگرام سیکورٹی خدشات کے باعث معطل کردیا تھا جس سے لوگوں کے لیے ایک نیا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے تائیوان کے گرد مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یہ جمعرات (23 مئی 2024) کی صبح 7.45 پر شروع ہوا۔

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہواورحماس لیڈران کے خلاف عرضی لگا کرکریم خان سرخیوں میں آگئے ہیں۔ برطانوی ایڈوکیٹ کریم خان سال 2021 سے آئی سی سی میں  انٹرنیشنل کرمنل لا اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹ لا میں پراسیکیوٹر ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ میں 40 سے زائد اعلیٰ سطح کے غیرملکی وفود نے شرکت کی، غیرملکی وفود میں 10 سربراہانِ مملکت اور 30 سے زائد وزراء اور اعلیٰ عہدیدار شامل تھے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جسدِ خاکی کو تدفین کیلئے مشہد لے جایا گیا ،جہاں ان کی تدفین کی گئی۔

رسمی طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم 28 مئی کو کیا جائے گا۔ یہ پیشرفت فلسطینیوں کی دیرینہ خواہش کی طرف ایک قدم ہے جو غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی بحران پر بین الاقوامی غم و غصے کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی ریاست کو یک طرفہ طور پر نافذ کرنے کو مسترد کرتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ''انتہا پسندی اور عدم استحکام کو ہوا دینے‘‘ اور ''حماس کے ہاتھوں مہرا بننے‘‘ کے مترادف ہو گا۔

بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ انوارالعظیم 12 مئی سے ہی کولکاتا سے لاپتہ تھے۔ پولیس ان کی تلاش کر رہی تھی۔ کولکاتا پولیس کو انوارالعظیم کی لاش ٹکڑوں میں ملی ہے۔

لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں لبنان کی جانب سے 479 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حزب اللہ کے 303 ارکان اور 89 عام شہری شامل ہیں۔

ایران کے آئین کے مطابق اگر کوئی صدر فوت ہو جائے تو نائب صدر کو قوم کا سپریم لیڈر عبوری صدر بنا دیتا ہے۔ یہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر ہی ممکن ہے۔ اگر دیکھا جائے تو وہ ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔

امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ کی درخواست کو توہین آمیز قرار دیا ہے۔ بیلجیئم نے غزہ میں جرائم کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔