Bharat Express

Pakistan: نواز شریف نے پاکستان کی حالت زار کے لئے جنرل فیض اور جنرل باجوا کو ٹھہرایا ذمہ دار

نوازشریف نے اپنے بیٹے کے دفتر کے باہر میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافی کے بارے میں قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کچھ غلط نہیں کہا۔

نواز شریف

Pakistan: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (N) کے سپریمو نواز شریف نے 2018 میں عمران خان کی پی ٹی آئی حکومت کی تنصیب پر جنرل (R) باجوا اور لیفٹیننٹ جنرل (R) فیض حمید کو نشانہ بنایا ہے۔ “دی نیوز” کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت اپنی پارٹی کے ساتھیوں سے بات چیت کے بعد جمعرات کی شام لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے،نواز شریف نے لوگوں کو 16 اکتوبر 2020 کو پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنی گوجرانوالہ کی تقریر یاد دلائی۔

اس تقریر میں انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل (R) قمر باجوہ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (R) فیض حمید پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام لگایا اور ساتھ ہی یہ بھی الزام لگایا کہ آئین کی خلاف ورزی کرکے عمران خان کو وزیر اعظم   منتخب کیا گیا تھا۔مزید الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کو ہٹانے، پر الزام لگایا تھا ، خان کو آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر اعظم لگانے، ان کی حکومت کو ہٹانے، میڈیا کو خاموش کروانے،عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کا براہ راست الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Shehbaz Sharif on India-Pakistan Relation: شہباز شریف ہندوستان سے بات چیت کے لئے تیار، چند گھنٹے میں پلٹ گیا پاکستان

نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے گوجرانوالہ کی تقریر میں نشاندہی کی تھی کہ پاکستان کی حالت زار کا ذمہ دار کون ہے اور کس طرح لوگوں کے ایک گروپ نے ملک پر قبضہ کرنے کی سازش کی۔

“دی نیوز” کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ،نواز شریف نے چار افراد – ریٹائرڈ ججز ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، جنرل (R) باجوا، لیفٹیننٹ جنرل (R) فیض حمید اور عمران خان کو پاکستان کو تباہی کے قریب پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

نوازشریف نے اپنے بیٹے کے دفتر کے باہر میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور ناانصافی کے بارے میں قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کچھ غلط نہیں کہا۔ “ہمارے ساتھ ناانصافی اور ظالمانہ سلوک کیا گیا ہے اور اس کی نشاندہی کرنا میری ذمہ داری ہے۔”

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شریف نے کہا کہ پاکستان کی عوام ان دو ریٹائرڈ جنرلوں کے “چہرے اور کردار” سے بخوبی واقف ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تبدیلی کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے پیچھے تھے، جس کا اصل میں تصور سابق انٹیلی جنس چیف جنرل شجاع پاشا، جنرل ظہیر الاسلام اور ان کے معاونین کے ذریعہ کی گئی تھی۔

-بھارت ایکسپریس