Bharat Express

Pakistan News: زماں پارک میں ہوگا ابھی اور خونی کھیل! عمران خان کا دعویٰ- میری قتل کی سازش کر رہی ہے شہباز حکومت

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف حکومت ان کے قتل کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس جلد ہی زماں پارک میں ایک اور آپریشن انجام دینے والی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو حکومت کئی بار گرفتار کرنے کی کوشش کرچکی ہے، لیکن ہر بار وہ کسی نہ کسی طرح بچ جاتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے شہباز شریف حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پی ایم ایل-این کی قیادت والی حکومت مرتضیٰ بھٹو کی طرز پر ان کے قتل کی سازش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ مرتضیٰ بھٹو سال 1996 میں اپنی بہن بے نظیربھٹو کے اقتدار میں رہنے کے دوران پولیس فائرنگ میں ہلاک کئے گئے تھے۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو ایک ویڈیو خطاب میں حیران کن الزامات عائد کئے ہیں۔ عمران خان گزشتہ سال نومبر یں ایک قتل کی کوشش میں بال بال بچے تھے۔ اس وقت جب ایک نامعلوم شخص نے پنجاب صوبہ میں ایک احتجاجی مارچ کے دوران انہیں لے جارہے کنٹینر ٹرک پر گولیاں چلادی تھیں۔ عمران خان نے اپنے ویڈیو خطاب میں دعویٰ کیا کہ اب ایک اور سازش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان سے متعلق عمران خان کا بڑا دعویٰ

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا کہ اسلام آباد اور پنجاب کے پولیس سربراہان نے ان کی رہائش گاہ زماں پارک ایک اور آپریشن کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کیا پلان ہے؟ آج یا کل زماں پارک کے باہر ایک اور آپریشن ہونے والا ہے۔ انہوں نے دو دستے بنائے ہیں، جو ہمارے لوگوں کے درمیان ملیں گے اور پھر چار سے پانچ پولیس افسران کو گولی مار دیں گے۔ اس کے بعد دوسری طرف سے حملہ ہوگا، جس کے بعد ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال میں پی ٹی آئی کارکنان مارے جائیں گے۔’

کارکنان کو بڑی ہدایت

عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا، ‘وہ مرتضیٰ بھٹو کے قتل جیسی صورتحال پیدا کریں گے اور مجھے مار ڈالیں گے۔’ عمران خان نے اپنے کارکنان سے صبر سے کام لینے اور ‘آپریشن’ سے مشتعل نہ ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ‘پولیس جو بھی کرے، مشتعل نہ ہوں۔ ان کے منصوبے کو سمجھیں۔ میں جیل جانے کے لئے تیار ہوں، لیکن خون خرابہ نہیں چاہتا۔’

 بھارت ایکسپریس 

Also Read