Bharat Express

Baloch Armed Forces: بلوچستان میں پھر شروع ہوا خونی کھیل، باغیوں نے پاکستانی فوج کے کئی کیمپوں پر کیا حملہ، ہائی وے ہائی جیک

پاکستان کے بلوچستان میں ایک بارپھرخونی جدوجہد شروع ہوگیا ہے۔ مسلح بلوچ باغیوں نے بلوچستان کے کئی اضلاع میں ایک بار پھرپاکستانی فوج کے کیمپوں پرحملہ کردیا۔

بلوچستان میں پھر خونی کھیل شروع ہوگیا ہے۔ (فائل فوٹو)

Pakistan Balochistan Attack: بلوچستان میں بلوچ عسکریت پسندوں نے پاکستانی فوج کے خلاف پھرسے ایک بڑی مہم شروع کردی ہے۔ بلوچ عسکریت پسندوں نے بدھ (26 مارچ) کوبلوچستان صوبہ میں کئی اضلاع میں پاکستانی فوج کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ باغیوں نے تربت میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کے اہم کیمپ پر بھی حملہ کردیا۔ باغیوں نے بلوچستان کے گداور، کیچ اوربولن میں ایک ساتھ حملوں کو انجام دیا۔ اس کے علاوہ کئی شہروں کو جوڑنے والے اسٹریٹجک ہائی ویز پربھی قبضہ کرلیا۔

بلوچستان پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، مسلح بلوچ باغیوں نے کیچ ضلع میں چین پاکستانی اکنامک کاریڈور (سی پی ای سی) شاہراہ پرکئی ٹرکوں پربھی حملہ کردیا۔ وہیں، اس دوران چارٹرکوں میں آگ بھی لگا دی۔

بلوچ باغیوں نے پنجابیوں کو ماری گولی 

رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کے گداور ضلع میں باغیوں نے ناکہ بندی کے دوران پانچ پنجابیوں کا گولی مارکر قتل کردیا۔ پاکستانی افسران نے کہا کہ ان سبھی لوگوں کو ناکہ بندی کے دوران گاڑیوں میں شناخت کرنے کے بعد گولی ماری گئی۔ وہیں، تربت ضلع میں لوگوں نے دیرشام گولیاں چلنے کے ساتھ کئی دھماکوں کی آواز سنی۔ ان آوازوں کو سن کرمقامی لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسلح بلوچ گروپوں کے جنگجوؤں کو بھاری تعداد میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تربت کے علاوہ بلوچستان کے منڈ علاقے میں بھی پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان میں صورتحال کافی کشیدہ

بلوچستان میں گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ عسکریت پسند گروپ پاکستانی فوج اور دیگرسیکورٹی اہلکاروں کے خلاف بڑے پیمانے پرمہم چلا رہے ہیں۔ اس کے بعد سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ حالانکہ پاکستانی فوج انہیں کنٹرول کرنے کی پوری کوششیں کررہی ہے، لیکن بلوچ باغی بھی کافی مضبوط ہوگئے ہیں اور وہ حکومت اور فوج کے سامنے جھکنے کے لئے تیارنہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read