Bharat Express

Israel-Palestine Conflict: فلسطین میں اسرائیلی فوج کا حملہ جاری، پینے کے پانی کی شدید قلت، اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او کی بڑی اپیل

Israel-Hamas War: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں زخمیوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

اسرائیل حماس جنگ کے درمیان پونے میں ماحول خراب کرنے کی کوشش، سڑکوں پر اسرائیلی پرچم چسپاں

فلسطین-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں عوام کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں طرف سے ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی ہوائی حملوں میں کم ازکم 770 فلسطینی مارے گئے ہیں اور4,000  سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے جاری مسلسل ہوائی حملے کے درمیان حماس نے کہا ہے کہ وہ یرغمال لوگوں پر بات نہیں کریں گے۔ سی این این نے حماس کی مسلحہ  فوج القاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے حوالے سے کہا کہ یہ واضح ہے کہ غزہ پٹی کے خلاف جارحیت کے مدنظردشمن کے یرغمالی کوبھی اتنا ہی خطرہ ہے، جتنا ہمارے لوگوں کو ہے۔

پانی کی شدید قلت پرتشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اسرائیلی حملے اور کارروائی کے سبب غزہ میں پینے کے پانی کی شدید کمی ہوگی۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز سے غزہ میں چاراسکولوں اور8 صحت کی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ سرحدی قصبوں اور مشترکہ یہودی-عرب برادریوں میں رضاکار گارڈز میں ہزاروں رائفلیں تقسیم کرے گا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے اپنے دفتر سے جمع کی گئی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بڑے ٹاوربلاکس کے ساتھ ساتھ اسکول اوراقوام متحدہ کی عمارتیں بھی شامل ہیں، جس کے نتیجے میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ اونےغزہ پٹی میں انسانی مدد کی گہارلگائی

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ پٹی میں انسانی مدد کی گہارلگائی ہے۔ ڈبلیوایچ او نے کہا کہ کشیدگی بڑھنے کے بعد سے غزہ میں 13 مقامات پر حملہ کیا گیا، جس نے صحت سہولیات کو متاثر کیا ہے اور پہلے سے تعینات طبی  سہولیات کا استعمال پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ فسلطینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ منگل کی صبح رپورٹنگ کرتے وقت اسرائیلی ہوائی حملے میں شہید ہوئے صحافی محمد شبھ اورسعیدالطویل کی آخری رسوم ادا کردی گئی ہے۔ اسرائیلی حملے میں اب تک 6 صحافی شہید ہوچکے ہیں اور دو دیگرلاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Israel-Palestine Conflict: سعودی عرب نے فلسطین کی حمایت کا کیا اعلان، ولی عہد محمد بن سلمان نے کہی یہ بڑی بات

آیت اللہ علی خامنہ ای نے حماس کی تعریف کی

ایران کے سپریم کورٹ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بار پھر حماس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ان کے ملک کا کوئی ہاتھ نہیں، لیکن یہ بہت جرات مندانہ قدم ہے۔ نیوزایجنسی رائٹرس نے ان کے بیان کا ترجمہ جاری کیا ہے، اس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا، “یہودی انتظامیہ پر جن لوگوں نے حملے کا منصوبہ بنایا، ہم ان کے ہاتھوں کو چومتے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس۔

Also Read