Bharat Express DD Free Dish

انٹرٹینمنٹ

فیسٹیول میں ٹام کروز کی نئی فلم "مشن امپاسیبل - دی فائنل ریکوننگ" کے ورلڈ پریمیئر کی یہاں خوب چرچا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کرسٹوفر میک کیوری نے کی ہے۔ ان کے ساتھ ایک خصوصی ماسٹر کلاس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اداکار ہرش وردھن رانے نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔ اس میں مطالعہ کے تئیں ان کی سنجیدگی اور حساسیت صاف نظر آتی ہے۔ کلپ میں، وہ پوری توجہ کے ساتھ نوٹ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جیسا کہ کوئی بھی عام طالب علم اپنی پڑھائی کے دوران کرتا ہے۔

عامرخان کی موسٹ اویٹیڈ فلم 'ستارے زمین پر' کا ٹریلرریلیزہوگیا ہے۔ فلم کا ٹریلرآتے ہی انٹرنیٹ پرچھا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایک معذور لوگوں کے دلچسپ اسپورٹس ڈراما پرمبنی ہے۔ فلم کے ٹریلرمیں عامرخان بطور کوچ نظرآرہے ہیں اوروہ معذور لوگوں کی ٹیم کے باسکٹ بال کے کوچ ہیں۔

امیتابھ بچن نے لکھا، ’’اور، قابل احترام والد کے الفاظ گونج رہے ہیں... زور سے اور اسپشٹ... اور پرتی دھونی کے روپ میں... دیش کے ہر حصے سے... ہر کونے سے... دیش کے آکروشت اور سمرپت جوانوں... اٹھو اور آگے بڑھو... بنا کوئی آواز دیے... اگر بولنا ہی ہے... تو دشمن کے منہ پر تمھارے تھپڑ کی آواز سنائی دے۔‘‘

والد ہری ونش رائے بچن کی ایک نظم کا مزید حوالہ دیتے ہوئے بگ بی نے لکھا، "بیٹی کی ذہنی حالت پر، مجھے محترم بابو جی کی ایک نظم کی ایک سطر یاد آئی: گویا، وہ بیٹی

فلم نے پہلے ہفتے میں 95.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ پھر نویں دن فلم نے 5 کروڑ روپے جمع کر لیے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری فوجی جھڑپوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان نے بھی ’آپریشن سندور‘ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پہلگام حملے میں مارے گئے لوگوں کی فیملی کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات بھی کہی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پروڈیوسر نکی بھگنانی اور ہدایت کار اتم مہیشوری نے کہا کہ ملک کے فوجیوں کی بہادری سے متاثر ہو کر انہوں نے فلم بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا بھڑکانا نہیں ہے۔

مسلح افواج کی بہادری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، سنجو نے کہا کہ فوجی سرحد پر بے خوف کھڑے ہیں، ہر دہشت گردانہ حملے کا بہادری سے جواب دے رہے ہیں۔ وہ صرف سرحدوں کی حفاظت نہیں کر رہے ہیں، وہ ہر بچے کے خوابوں، ہر خاندان کے امن اور اس ملک کی روح کی حفاظت کر رہے ہیں۔ وہ حقیقی ہیرو ہیں اور میں ان میں سے ہر ایک کو سلام کرتا ہوں۔