Bharat Express DD Free Dish

انٹرٹینمنٹ

نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئر نے ایک فلم کے لئے کولیبوریٹ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں سندورپرفلم بنا رہی ہیں۔ ایک اے آئی پوسٹرکے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آپریشن سندور پرکئی پاکستانی اداکار ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔ ایئر اسٹرائیک کے بعد پاکستانی فنکار زہراگل رہے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔ اسی ضمن میں فواد خان نے بھی اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔

عامرخان نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے اسٹیج سے مودی حکومت کی تعریف بھی کی اورساتھ ہی ساتھ گہاربھی لگائی۔ انہوں نے کچھ مشورے دیئے کہ کیسے بالی ووڈ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ اور ریحانا جیسی گلوکاروں کے شوز سے یہ 25 گنا بڑا تھا، اس سے قبل 2006ء میں اسی بیچ پررولنگ اسٹونز نے ڈیڑھ ملین یعنی 15 لاکھ مداحوں کے سامنے پرفارمنس دی تھی جبکہ میڈیا نے 2024ء میں اپنی ٹور کے دوران 16 لاکھ مداحوں کی موجودگی میں کنسرٹ کیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے باکس آفس پر 'سکندر' کی ناکامی کا ذمہ دار میکرز کو ٹھہرایا۔ اداکار نے کہا، 'اس کی ذمہ داری صرف بھائی (سلمان خان) پر نہیں آنی چاہیے۔

بالی ووڈ کے مشہور کپور خاندان کو آج اس وقت گہرا صدمہ پہنچا، جب خاندان کی بزرگ اور قابل احترام رکن نرمل کپور اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔

جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا اور ہندوستانی سنیما کے پانچ لیجنڈ گرو دت، پی بھانومتی، راج کھوسلہ، ریتوک گھٹک اور سالویک گھٹک پر یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

جاوید اختر نے مسوری میں کشمیری شال بیچنے والوں پر حملے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ مسوری یا ہندوستان کے کسی بھی حصے میں کشمیریوں کو ہراساں کرتے ہیں، وہ صرف پاکستان کے پروپیگنڈے کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 99 فیصد کشمیری بھارت کے وفادار ہیں۔

’گرام چکتسالیہ‘ میں امول پاراشر اور ونے پاٹھک کے ساتھ ساتھ اکانکشا رنجن کپور، آکاش مکھیجا، گریما وکرانت سنگھ اور آنندیشور دویدی جیسے شاندار اداکار اہم کرداروں میں ہیں۔

چترا واگھ نے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو سے درخواست کی کہ اس طرح کے ایپس پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا، ’’میں اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو سے درخواست کرتی ہوں کہ نہ صرف اللو ایپ بلکہ ایسی تمام ایپس پر فوری طور پر پابندی لگائیں جو اس طرح کا کنٹینٹ بناتے ہیں۔ ’ہاؤس اریسٹ‘ صرف کنٹینٹ نہیں ہے، یہ ہمارے معاشرے کی اقدار پر حملہ ہے۔‘‘