Bharat Express

Fighter on Box Office Collection: ریتک روشن فائٹر کےکلیکشن بہت خوش ہیں، کہا- نمبرسے پڑتا ہے ، ریتک روشن کو انڈسٹری میں ہوئے 24 سال

ریتک روشن نے کہا کہ وہ صرف نمبروں کے لیے فلمیں نہیں کرتے۔ ان کی کارکردگی انہیں کامیابی عطا کرتی ہے۔ میں نے ‘وکرم ویدھا ’نام کی ایک فلم کی تھی۔ جو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔

سیکنڈ منڈے  فائٹر نے اتنی کی  کمائی، 'فائٹر' بری طرح ناکام، 12ویں دن کی کلیکشن انتہائی حیران کن

Fighter on Box Office Collection: بالی ووڈ اداکار ریتک روشن اپنی فلم فائٹر کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘کہو  نا پیارہے ’کے بعد  ایک بار پھر  ریتک روشن کا جادو چل پڑا ہے۔  فائٹر باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ صرف پانچ دنوں کے اندر فلم 100  کروڑ کے کلب میں داخل ہو چکی ہے اور اب جلد ہی 150 کروڑ کلب میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔ فلم میں ریتک  روشن کے ساتھ دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ ریتک روشن  اور دیپیکا  پڈوکون نے زبردست ایکشن کیا ہے۔ریتک روشن  کو انڈسٹری میں آئے ہوئے 24 سال ہوگئے ہیں اور اب انہوں نے باکس آفس کلیکشن کے بارے میں بات کی ہے۔ ریتک روشن نے  کہا کہ وہ بہت خوش ہیں ،لیکن ان کے لئے اپنے پریوار اور قریبی لوگوں کا ردعمل اور بھی اہمیت رکھتا ہے ۔

 ایک خصوصی بات چیت میں ریتک  روشن نے کہا کہ سب سے بڑی تصدیق باکس آفس نمبروں سے ہوتی ہے۔ پہلے میں اس کے بارے میں بات کرنے میں تھوڑا سا شرماتا تھا۔ لیکن یہ سچ ہے۔ سب سے بڑی ویلیڈیشن ( توثیق )باکس آفس کے نمبرز ہیں ۔خاص طور پر جب آپ ناظرین کو تفریح ​​ کرنے کے لیے فلم بناتے ہیں اور اس جو  نمبرز لاتی ہیں۔

لوگوں کی رائے اہم ہے

ریتک  روشن نے مزید کہا کہ جن لوگوں سے میں پیار کرتا ہوں، مجھے امید ہے کہ انہیں میرا کام پسند آئے گا۔ اگر میں ان کی تعریف کرتا ہوں تو ایک نظر یہ ہوتا ہے کہ وہ میرے کام کو دیکھ رہے ہوں گے اور اگر میں اس نظر یے سے مطمئن ہوجاتا ہوںتو میں اپنی نظر وںمیں تھوڑا اوپر اٹھ  جاتا ہوں۔ کیونکہ میں اپنے آپ کو ان کے نظر یےسے دیکھتا ہوں۔ میرے بیٹوں، پریواراور ساتھی کا ردعمل بہت اہم ہے۔

باکس آفس نمبر ہمیشہ اہمیت نہیں رکھتے

ریتک روشن نے کہا کہ وہ صرف نمبروں کے لیے فلمیں نہیں کرتے۔ ان کی کارکردگی انہیں کامیابی عطا کرتی ہے۔ میں نے ‘وکرم ویدھا ’نام کی ایک فلم کی تھی۔ جو باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔ یہ فلاپ تھی، لیکن میرے کام کو سراہا گیا، اس لیے اس نے مجھے طاقت بخشی۔ میرے خیال میں میرا مشن باکس آفس نہیں گروتھ ہے۔ اگر میرا وہ حصہ مطمئن محسوس کر رہا ہے اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ ‘ہم نے کچھ نیا دیکھا، آپ نے کچھ نیا کیا’، تو مجھے لگتا ہے کہ میں بڑھ رہا ہوں۔

بھارت ایکسپریس