Mukesh Ambani keynote address: مکیش امبانی نے WAVES 2025 میں بھارت کی قیادت میں عالمی تفریحی انقلاب کے ویژن کا اعلان کیا
مکیش امبانی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ بھارت کی کہانیاں دنیا کو جوڑیں گی۔ AI اور ڈیجیٹل طاقت کے ذریعے ہم عالمی تفریحی صنعت میں رہنما بن سکتے ہیں، WAVES کو ایک نئے اُبھرتے ہوئے بھارت کی جانب سے دنیا کے لیے امید کا پیغام بننے دیں، میڈیا اور تفریح بھارت کی اصل طاقت ہے۔
Pakistani Javelin thrower’s Instagram account blocked: پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کے ’انسٹاگرام‘ اکاؤنٹ پر ہندوستان نے عائد کی پابندی
پہلگام حملے کے بعد سابق پاکستانی کرکٹرز شعیب اختر، شاہد آفریدی، باسط علی اور راشد لطیف سمیت کئی کھلاڑیوں کے یوٹیوب چینلز پر ہندوستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
PM Modi launches postage stamps on five cinema legends: پی ایم مودی نے فلم انڈسٹری کی پانچ عظیم شخصیات کے نام پر جاری کیا ڈاک ٹکٹ، جانئے ان ستاروں کی داستان
رتوک گھٹک جتنے اچھے پروڈیوسر اور ماہر اداکار تھے اتنے ہی ماہر اسکرین رائٹر تھے۔ انہوں نے شیکسپیئر کی ’میک بیتھ‘ کا ترجمہ اور پرفارم کیا۔ انہوں نے ہندوستانی سنیما کو چند بہترین فلمیں دیں، جن میں ’میگھ ڈھاکہ تارا‘، ’کومل گندھار ای فلیٹ‘، ’اجانترک‘، ’سوورناریکھا‘ اور کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔
Panchayat in WAVES Summit: ’پنچایت‘ کے نام بڑی کامیابی، ویوز میں شامل ہونے والی پہلی سیریز بنی، پی ایم مودی نے آج ہی کیا ہے سمٹ کا افتتاح
ویوز سمٹ چار روزہ پروگرام ہے۔ اس کا اہتمام ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس سمٹ میں بالی ووڈ کے کئی ستارے شرکت کر رہے ہیں، شاہ رخ خان، اکشے کمار، انوپم کھیر، عامر خان سے لے کر دیپیکا پدوکون جیسے نام شامل ہیں۔
Waves Summit 2025: پی ایم مودی نے ویوز سمٹ کا کیا افتتاح، کہا- یہ ایک ویو ہے- ثقافت کی، تخلیق کی
پی ایم مودی نے کہا کہ آج یکم مئی ہے۔ آج سے 112 سال قبل 3 مئی 1913 کو ہندوستان میں پہلی فیچر فلم راجہ ہریش چندر ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے پروڈیوسر دادا صاحب پھالکے تھے اور کل ہی ان کا یوم پیدائش تھا۔ گزشتہ ایک صدی میں ہندوستانی سنیما نے ہندوستان کو دنیا کے کونے کونے میں لے جانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Entertainment News: فلم ’ویرانہ‘ کی جیسمین سے ’دی بھوتنی‘ کی محبت تک، جب ’چڑیل‘کے روپ میں پردے پر نظر آئیں یہ بالی ووڈ اداکارہ
کونکنا سین شرما نے ’ایک تھی ڈائن‘ میں ڈائن کا کردار ادا کیا تھا۔ 2013 کی فلم میں عمران ہاشمی، ہما قریشی اور کلکی کوچلن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ کونکنا نے فلم میں ڈائن کا کردار ادا کر کے ناظرین کو بہت ڈرایا تھا۔ کونکنا کی اداکاری کو تنقیدی پذیرائی ملی اور انہیں 59ویں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔
Film ‘Main Hoon Na’ completes 21 years: فلم ’میں ہوں نا‘ کو 21 سال مکمل، زید خان نے کہا- ’لکی‘ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا
‘‘زید خان نے فلم کا اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں ہوں نا‘ نے ان کی زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا۔ انہوں نے کہا، ’’21 سال بعد جب میں ’میں ہوں نا‘ دیکھتا ہوں تو یہ ایک خواب جیسا لگتا ہے۔
‘Piku’ director writes emotional letter: یہاں لوگ تم کو کتنا پیار کرتے ہیں اور تمہاری کتنی کمی محسوس ہوتی ہے۔ تمہیں جان کر حیرانی ہوگی،عرفان خان کی برسی پر ’پیکو‘ فلم کے ڈائریکٹر شوجیت سرکار نے لکھا جذباتی خط
انہوں نے لکھا ہے’’پیارے عرفان، دوست، تم جہاں بھی ہو مجھے معلوم ہے تم اچھا کر رہے ہو اور شاید تم نے وہاں بھی کئی نئے دوست بنائے ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگوں کو تمہارے چہرے سے پیار ہو گیا ہوگا، جیسا کہ ہم سبھی کو ہوتا ہے۔ یہاں میں ٹھیک کر رہا ہوں۔ لیکن ایک بات ہے عرفان جس سے شاید تم واقف نہیں ہوگے۔‘‘
Vinod- Feroz Friendship: ہندو مسلم دوستی کی مثال تھے بالی ووڈ کے یہ دونو ں سپر اسٹار، دونوں کا انتقال ایک ہی تاریخ کو ہوا
آپ کو بتاتے چلیں کہ فیروز خان اور ونود کھنہ دونوں کی ذاتی زندگی میں کافی اتھل پتھل بھری تھی اور ان کی طلاق کا سال بھی ایک ہی تھا۔ ونود کھنہ نے گیتانجلی سے طلاق لے لی اور فیروز خان نے سندری سے 1985 میں طلاق لے لی تھی۔
Atul Kulkarni Visit Pahalgam: پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اتل کلکرنی پہنچے کشمیر، کہا- ہمیں دہشت گردی کو شکست دینا ہے
اتل کلکرنی نے لکھا- یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ ہمت خوف سے زیادہ مضبوط ہے، یہ ہندوستان کی جاگیر ہے، کیونکہ نفرت کو محبت نے شکست دی ہے،چلیں کشمیر چلیں، سندھو ، جہلم کنارے چلیں، میں آیا ہوں، آپ بھی آئیں





